تاریخ شائع کریں2013 14 September گھنٹہ 12:32
خبر کا کوڈ : 140596
یورپی پارلیمنٹ :

یورپی پارلیمنٹ نے بحرینی عوام پر ہو رہے مظالم کی مذمت کی

تنا (TNA) برصغیر بیورو
یورپی پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کرکے بحرینی عوام پر عائد پابندیوں اور ان کے حقوق کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یورپی پارلیمنٹ نے بحرینی عوام پر ہو رہے مظالم کی مذمت کی
تقریب نیوز (تنا): العالم کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے عام اجلاس میں ایک بیان کو منظوری دی اور اس میں کہا ہے کہ آل خلیفہ تمام تشدد آمیز اقدامات ختم کرے، سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے عوام کے شہری حقوق کا احترام کرے اور آزادی بیان نیز عوام کے حق احتجاج کو یقینی بنائے۔

واضح رہے اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ ناوی پلیئي نے بھی آل خلیفہ سے کہا ہےکہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور عوام کو پرامن مظاہرے کرنے کی اجازت دے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ نے بحرین میں ہرطرح کے مظاہروں اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ملت بحرین نے آج ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ بحرین کے مختلف گروہوں نے حکومت کی اس پابندی کی مذمت کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdceo78zpjh8eni.dqbj.html
منبع : اردو ٹی وی
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ