تاریخ شائع کریں2013 13 September گھنٹہ 10:53
خبر کا کوڈ : 140497
مقبوضہ فلسطین :

مسجد الاقصیٰ کی حمایت کے لیے فلسطینیوں کو اس مسجد میں جمع ہونے کی کال

تنا (TNA) برصغیر بیورو
شیخ یوسف ادعیس نے مسجد الاقصیٰ پر حملے کے لیے لیکوڈ پارٹی کی کال کے جواب میں فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسجد میں جمع ہو جائیں۔
مسجد الاقصیٰ کی حمایت کے لیے فلسطینیوں کو اس مسجد میں جمع ہونے کی کال

تقریب نیوز (تنا): فلسطین کی قانون سازی کی اعلیٰ عدالت کے سربراہ شیخ یوسف ادعیس نے مسجد الاقصیٰ کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ کے دفاع کی خاطراس مقدس مقام پر نماز ادا کریں۔ 

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کے روزلیکوڈ پارٹی کے اراکین کی جانب سےمسجد الاقصیٰ پرحملے پر مبنی کال کے جواب میں ادعیس نے یہ کال دی ہے۔ لیکوڈ پارٹی کے اراکین نے صہیونیوں سے مطالبہ کیا ہوا ہے کہ وہ جمعرات کو مسجد الاقصیٰ پر حملہ کر دیں۔ 

ادعیس نے مزید کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے دروازے، دیواریں، گنبد اور اس کی تمام اشیاء مسلمانوں سے مربوط ہیں اور یہودیوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔ 

فلسطین کی قانون ساز عدالت کے سربراہ نے اسلامی اور عربی امت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی کے دفاع میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر حملے کے تمام ترنتائج کی ذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

https://taghribnews.com/vdceo78zfjh8eei.dqbj.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ