تقريب خبررسان ايجنسی -  مقبول ترین عناوین  :: مکمل نسخہ
        <language>ur</language>
        <ttl>60</ttl>
سعودی حکومت اب تک یمن میں اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکی
            <description><![CDATA[یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو "محمد البخیتی" نے "ریاض" حکومت پر سخت تنقید كی۔
اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت اسٹریٹجک اندھے پن کا شکار ہے۔ وہ اب تک یمن میں اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم اب بھی جامع اور قومی امن کے قیام کے خواہاں ہیں، لیکن اگر فضائی و زمینی سعودی جارحیت جاری رہی تو ہم اپنے دفاعی نظریے و حکمت عملیوں کا ازسرِنو جائزہ لے کر انہیں تبدیل کر دیں گے۔
محمد البخیتی نے واضح کیا کہ سعودیوں کی جانب سے ہمارے خلاف محاصرہ اور جنگ جاری رکھنے کی ضد، صرف واشنگٹن اور صیہونی رژیم کو خوش کرنے کے لئے ہے۔ ان کارستانیوں کے ذریعے سعودی حکومت، امن کی ذمہ داریوں اور پابندیوں سے بچتی ہے۔
محمد البخیتی نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات، سعودیوں کی یمن کے خلاف موجودہ جنگ میں براہِ راست شریک اور داخل نہیں۔ اس لئے ہم UAE کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ اتحاد سے نکل جائے۔
وہ غیرجانبدارانہ پالیسی اپنا کر اس جنگ کے اثرات سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ہم یمن میں سعودیوں کی ہر حماقت و جارحیت کا جواب سعودی حکومت کے معاشی مفادات، بنیادی ڈھانچے اور فوجی اڈوں پر بمباری کر کے دیں گے۔
دوسری جانب ایرانی خبررساں ادارے تسنیم سے گفتگو میں نائب یمنی مشیر خارجہ "علی الصبری" نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک یمن کا محاصرہ مکمل طور پر ختم نہیں جاتا۔]]></description>
امریکا کا ایرانی جزیرے خارگ اور جاسک کے قریب ایران کے آئل ٹینکرز پر میزائل حملہ
            <description><![CDATA[امریکا نے ایرانی جزیرے خارگ اور جاسک کے قریب ایران کے آئل ٹینکرز پر میزائل حملہ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹینکرز کے عملے کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔
تقریب نیوز کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین کی بندرگاہوں کے قریب موجود آئل ٹینکرز کے عملے کو علاقوں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کردی۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کے جواب میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ادھر وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پیر کے روز امریکی بحریہ کے جہازوں پر حملہ کیا، جس کی امریکی حکام نے تردید کردی ہے۔
اس سے پہلے ایرانی بحریہ نے زیر سمندر بغیر پائیلٹ چلنے والی امریکا کی آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خودکار آبدوز آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر پکڑی گئی۔ ادھر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایرانی سمندری حدود کی نگرانی کے دوران امریکی فوج کا ایک ڈرون تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔ امریکی عہدیدار کا بتانا تھا کہ ڈرون پرانے ماڈل کا تھا اور اس پر کوئی خفیہ سونار یا ریڈار نصب نہیں تھا۔]]></description>
سعودی عرب کے یمن کے مختلف علاقوں میں 32 سے زائد فضائی حملے
            <description><![CDATA[یمن کے حوثی مجاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔
ایک روز قبل حوثی مجاہدین نے اپنے پڑوسی ملک سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کئے تھے، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
حوثی مجاہدین سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ "سعودی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر 32 فضائی حملے کیے ہیں۔"
سعودی عرب نے تاحال حوثی مجاہدین کی جانب سے ان حملوں کے دعوؤں پر کوئی با ضابطہ ردِعمل نہیں دیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق منگل کی صبح حوثیوں کے حملوں کے باعث بعض تیل تنصیبات کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہوگئی تھیں اور 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔]]></description>
انڈونیشیا: اناک کراکاٹوا آتش فشاں میں شدید دھماکے/ راکھ 50 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گئی
            <description><![CDATA[انڈونیشیا میں اناک کراکاٹوا آتش فشاں نے ہفتے اور اتوار کو شدید دھماکوں کے ساتھ دوبارہ اپنی خطرناک سرگرمی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں راکھ کا ایک بڑا بادل فضا میں بلند ہو کر تقریباً 50 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں شدید آتش فشانی دھماکے کے نتیجے میں راکھ فضا میں بلند ہوئی اور تقریباً 50 ہزار فٹ تک پہنچ گئی، راکھ کے گہرے بادل کے باعث دارالحکومت جکارتہ کے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے سوئیکارنو ہٹا پر متعدد پروازیں متاثر ہوئیں اور ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
انٹارا نیوز ایجنسی کے مطابق، فضائی سلامتی کے پیش نظر سوئیکارنوہٹا ایئرپورٹ سے پروازوں کی آمد و رفت عارضی طور پر روکنی پڑی۔
ماہرین کے مطابق آتش فشانی راکھ طیاروں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ یہ راکھ طیارے کے انجن میں داخل ہو کر اسے نقصان پہنچانے کے علاوہ پائلٹوں کے لیے حدِ نگاہ بھی متاثر کر سکتی ہے۔ اسی وجہ سے مسافروں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت سی پروازوں کو منسوخ یا مؤخر کرنا پڑا، جبکہ بعض بین الاقوامی پروازوں کے راستے تبدیل کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اس صورت حال سے مجموعی طور پر تقریباً 209 پروازیں متاثر ہوئیں اور لگ بھگ 22,800 مسافروں کو اپنی سفری منصوبہ بندی میں تبدیلی کرنی پڑی۔ متعدد گھریلو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں، جبکہ ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کو اپنی پروازوں کے نئے اوقات کا انتظار کرنا پڑا۔]]></description>
پکڑی گئی امریکی آبدوز کی کچھ تفصیلات
            <description><![CDATA[اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی سمارٹ زیرِ آب آبدوز کو شکار کرکے قبضے میں لے لیا ہے، اس کی خصوصیات جانیے۔
خبررساں ادارے تسنیم کے دفاعی شعبے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی سمارٹ زیرِ آب جہاز کو شکار کرکے قبضے میں لینے کی اطلاع دی۔
سپاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت سے سپاہ کی بحریہ کے اہلکاروں نے آج صبح سویرے ایک پیچیدہ اطلاعاتی اور عملیاتی نگرانی کی کارروائی کے ذریعے امریکی دہشت گرد فوج کی جدید ترین ذہین اور بغیر پائلٹ آبدوزوں میں سے ایک کو آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر قابو میں لے لیا۔
Dive-LD خودکار آبدوز امریکی کمپنی Anduril Industries کی تیار کردہ ہے۔ اس کا پہلا نمونہ 2025 میں امریکی بحریہ کے بغیر پائلٹ زیرِ آب نظاموں کے یونٹ کے حوالے کیا گیا تھا۔
یہ نظام تقریباً 5.8 میٹر لمبا اور قریباً تین ٹن وزنی ہے، جبکہ اسے گہرے پانیوں میں طویل مدتی مشن آزادانہ طور پر انجام دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Dive-LD پانی کے اندر 10 دن تک سرگرم رہ سکتی ہے اور اس کے تیار کنندہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ 6000 میٹر کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 
اس کا ماڈیولر ڈیزائن اور تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار کیے گئے بعض حصے مختلف اقسام کے سینسرز اور مشن سے متعلق آلات کو تیزی سے نصب کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ 
زیرِ آب نگرانی اور جاسوسی، سمندر کی تہہ کی نقشہ سازی، بارودی سرنگوں کی تلاش، زیرِ سمندر کیبلز اور پائپ لائنوں کا معائنہ، آبدوز شکن جنگ میں معاونت اور معلومات کی منتقلی اس کے اہم ممکنہ مشنز میں شامل ہیں۔ 
Dive-LD کی بنیادی خصوصیت اس کی خودمختاری، طویل آپریشنل صلاحیت اور مشن کو تبدیل کرنے کی قابلیت کا امتزاج ہے۔]]></description>
فلسطینی اتھارٹی کا غیرقانونی صیہونی بستیوں پر پابندیوں کا خیرمقدم
            <description><![CDATA[12 ممالک نے "مغربی کنارے" میں غیرقانونی صیہونی بستیوں پر پابندیاں عائد کر دیں، جس کا فلسطینی اتھارٹی نے خیرمقدم کیا۔
فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر "حسین الشیخ" نے اس اہم پیشرفت کو صحیح سمت میں ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ "فلسطین" کے دو ریاستی حل کے ذریعے، مغربی کنارے کو قابض "اسرائیل" کے ساتھ الحاق سے روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری محض مذمت و سیاسی بیانات سے آگے بڑھ کر صیہونی بستیوں کی غیر قانونی توسیع اور فلسطینی زمینوں کے الحاق کو روکنے کے لئے فیصلہ کُن اقدامات اٹھائے۔
حسین الشیخ نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کا احترام کرنے پر زور دیا۔ انہوں تے صیہونی آباد کاروں کے تشدد کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا بھی مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ منگل کی شب "برطانیہ"، "کینیڈا"، "فرانس"، "ڈنمارک"، "فن لینڈ"، "آئس لینڈ"، "آئرلینڈ"، "ناروے"، "پولینڈ"، "پرتگال"، "اسپین" اور "سویڈن" نے ایک مشترکہ بیانیہ جاری کیا۔
جس میں ان ممالک نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی بستیوں میں تیار ہونے والی اشیاء پر تجارتی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔]]></description>
ایران کی بری فوج ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے
            <description><![CDATA[ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ نے سبھی حالات میں، ہرقسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر، بریگیڈیئر علی جہانشاہی نے سولہویں بکتر بند ڈیویژن کے معائنے کے موقع پر کہا کہ فوج کو ہر قسم کے خطرات اور جارحیت کے مقابلے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔
انہوں نے بکتر ڈیویژن کے دستوں کے جنگی وسائل اور ان کی دفاعی نیز حملہ کرنے کی توانائیوں کا معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ بری فوج، ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ہر قسم کی جارحیت اور خطرات کے مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔    
ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا
            <description><![CDATA[اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ایرانی عسکری قیادت نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کا سخت جواب دیا جائے گا، جبکہ آبنائے ہرمز میں ایرانی نگرانی کے نظام کو مکمل طور پر فعال قرار دیا گیا ہے۔ 
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف علی عبداللہیٰ نے واضح کیا کہ ایرانی بحری جہازوں کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے بھی آبنائے ہرمز میں ایران کی نگرانی اور دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جدید ٹیکنالوجی ایرانی نگرانی کے نظام کو عبور نہیں کرسکتی، آبنائے ہرمز میں ایرانی نگرانی کا نظام مکمل طور پر فعال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس کا کنٹرول ایران کے باصلاحیت نوجوانوں کے پاس ہے، انہوں نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو کیوبا کے ساحلوں تک محدود رہنا چاہیئے۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی افواج کے درمیان کشیدگی شدت اختیار کرچکی ہے، حالیہ دنوں میں امریکا کی جانب سے ایرانی تیل بردار بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں اور ایران کی جانب سے امریکی اہداف پر جوابی حملوں کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔]]></description>
پاکستان کا غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا پر پابندی عائد کرنے کے برطانوی فیصلے کا خیرمقدم
            <description><![CDATA[پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے آنے والی اشیا پر پابندی عائد کرنے کے برطانوی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، غیر قانونی اسرائیلی آبادکاری دو ریاستی حل کے حصول اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین اور سویڈن سمیت دیگر ممالک کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کرنے کے اعلانات کا خیرمقدم کیا، یہ اقدامات مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی کارروائیوں کو مسترد کرنے کا واضح اور دوٹوک پیغام دیں گے کیوں کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔ 
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خودمختار، آزاد اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا،  فلسطینی ریاست 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر قائم ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔]]></description>
غاصب صہیونی فوج کی لبنان پر تازہ جارحیت میں 27 افراد شہید
            <description><![CDATA[غاصب اسرائیلی فوج لبنان کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے اور تازہ جارحیت میں 27 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ مارچ سے اب تک 4381 افراد شہید اور 12 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے جاری ابتدائی ڈیٹا کے مطابق گزشتہ 3 دن میں جنوبی لبنان پر ہوئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 27 افراد شہید اور 69 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بچے، خواتین اور طبی عملے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
سینٹر نے پیر کی شام بتایا کہ 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں ہلاک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4,381 ہو گئی ہے اور 12,402 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اتوار کی صبح ہی اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے حملے شروع کرنے کی بات کہی تھی۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج، آئی ڈی ایف، نے حزب اللہ کے مجاہدوں پر حملے کا الزام لگایا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غاصب صیہونی حکومت نے 2 مارچ سے لبنان کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے شروع کر رکھے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اب بھی لبنان کے کچھ حصے صہیونی حکومت کے قبضے میں ہیں۔]]></description>