تقريب خبررسان ايجنسی -  تازہ ترین عناوینعلم و ہنر :: مکمل نسخہ
تقريب خبررسان ايجنسی -  تازہ ترین عناوینعلم و ہنر :: ...
        <category>علم و ہنر</category>
        <ttl>60</ttl>
جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد معائنے کا کوئی فریم ورک موجود نہیں، ایران
            <description><![CDATA[ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ حملے کا نشانہ بننے والی جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے اس وقت کوئی واضح اور طے شدہ طریقہ کار موجود نہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ویانا میں ایران کا مستقل مشن، جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے اور سیف گارڈز معاہدے کے تحت، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ایران اپنی تمام قانونی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو جوہری تنصیبات محفوظ ہیں، وہاں معائنہ پہلے سے طے شدہ اصولوں کے مطابق کیا جا رہا ہے، تاہم جن مراکز پر حملہ ہوا ہے، ان کے معائنے کے حوالے سے نہ کوئی سابقہ مثال موجود ہے اور نہ ہی اس بارے میں کوئی تکنیکی ہدایات طے کی گئی ہیں، اسی لیے ان مقامات کے معائنے کا کوئی باقاعدہ فریم ورک موجود نہیں۔
 بقائی نے زور دیا کہ ایران کی بنیادی توقع یہ ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور بورڈ آف گورنرز ملک کی پرامن جوہری تنصیبات پر ہونے والے اس حملے کی واضح اور کھلی مذمت کریں اور اس غیرقانونی اقدام میں ملوث عناصر کو جوابدہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ایٹمی ادارے کو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور متعلقہ فریقوں کو ان کے وعدوں پر عمل درآمد کا پابند بنانا چاہیے، تاکہ ایسے اقدامات کا دوبارہ اعادہ نہ ہو۔]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>
شہید بہشتی یونیورسٹی کے تین محققین دنیا کے 1% سب سے زیادہ حوالہ دیئے جانے والے سائنسدانوں میں شامل
            <description><![CDATA[شہید بہشتی یونیورسٹی کے تعلقات عامہ کے مطابق، اس سال 1,142 ایرانی محققین کو دنیا کے سب سے زیادہ حوالہ دیئے جانے والے 1% محققین (WOS-ESI) کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
یہ فہرست، جو ہر دو ماہ بعد Essential Science Indicators (ESI) ڈیٹا بیس کے ذریعے شائع کی جاتی ہے، پچھلے 10 برای کے دوران "ویب آف سائنس" ڈیٹا بیس میں محققین کے درج کردہ حوالوں کی تعداد کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔
صمد نژاد ابراہیمی گزشتہ پانچ برس سے مسلسل دنیا کے ٹاپ 1% محققین کی فہرست میں موجود ہیں، جو ان کی سائنسی سرگرمیوں کے تسلسل، اثرات اور اعلیٰ معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>
کراٹے کے عالمی مقابلے ایران کی خاتون کھلاڑی نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا
            <description><![CDATA[کراٹے ورلڈ چیمپین شپ مقابلوں میں جس میں 87 ملکوں کے کھلاڑی موجود ہیں، آتوسا گلشاد نژاد نے 61 کلوگرام کے وزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لی گنگ کو شکست دی جو اس سے قبل عالمی اور ایشین چیمپین تھیں۔
اس میچ میں آتوسا گلشاد نژاد دو صفر کے اسکور سے پیچھے تھیں لیکن اس کے باوجود ہمت نہ ہاری اور وننگ پوائنٹ حاصل کرکے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
اس طرح آتوسا گلشاد نژاد کراٹے کے عالمی مقابلوں میں چیمپین بننے والی پہلی ایرانی خاتون بن گئيں۔]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>
ایران میں پہلی بین الاقوامی اے ال ایکس ایکسپو 2026 کا اعلان
            <description><![CDATA[ایران کی تنظیم برائے ترقیِ تجارت کی باضابطہ اجازت اور وزارتِ مواصلات و ٹیکنالوجی کی حمایت سے یہ نمائش 12 تا 15 جنوری 2026 کو تہران کے بین الاقوامی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پر کابینہ کے اہم ارکان، انوویشن ایکو سسٹم کے فعال نمائندگان اور صنعتوں کے مدیران شریک ہوں گے۔  
یہ ایونٹ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں پہلا باضابطہ اور تخصصی اجتماع ہوگا، جو انوویشن ایکو سسٹم، بیسڈ نالج کمپنیوں، مالیاتی صنعت اور دیگر جدید شعبوں میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔  
نمائش کے منتظمین نے قومی و بین الاقوامی سطح پر مصنوعی ذہانت پر مبنی مصنوعات اور کامیابیوں کے تعارف پر توجہ مرکوز کی ہے۔
اس میں مختلف صنعتوں میں مصنوعی ذہانت کے اطلاقات پر تخصصی پینل، تربیتی ورکشاپس، B2B اور B2G نیٹ ورکنگ مواقع اور انوویشن اسٹیج شامل ہوں گے، جو تجارتی تعاون اور علم کی منتقلی کے لیے سنہری موقع فراہم کریں گے۔ 
مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپس کی تیز رفتار ترقی اور ملکی صنعت میں اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر یہ نمائش بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور مقامی ٹیکنالوجی کی برآمدات کے لیے محرک ثابت ہو سکتی ہے۔  
دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے نمائش کی باضابطہ ویب سائٹ [www.iranaiexpo.com] پر مراجعہ کر سکتے ہیں۔
            <category>علم و ہنر</category>
اسلامک سولڈریٹی گیمز، ایرانی خواتین کی شاندار کارکردگی؛ ٹیبل ٹینس میں پانچ میڈلز پر قبضہ
            <description><![CDATA[ایران نے اسلامک سولڈریٹی گیمز 2025 کے ٹیبل ٹینس مقابلوں کا اختتام پانچ میڈلز کے ساتھ کیا، جس میں خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی سب سے بہترین رہی۔
مقابلوں کے دوران ایران نے کل پانچ میڈلز حاصل کیے جن میں دو سونے کے، ایک چاندی کا اور دو کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔
ایرانی خواتین کی ٹیم نے پہلا میڈل ترکی کے خلاف شیئر کی ہوئی کانسی جیت کر حاصل کیا۔
ندا شاہسواری نے سنگلز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ ندا شاہسواری نے اپنی ٹیم ساتھی کے ساتھ ڈبلز کا فائنل بھی جیتا، جس سے ایران کی مہم کا کامیاب اختتام ہوا۔]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>
ایران عالمی سطح کے معتبر علمی مقابلوں کے انعقاد میں سرفہرست
            <description><![CDATA[نوجوان محققین کلب کے صدر رضا حسینی، نے جمعرات 22 آبان کو منعقدہ بین الاقوامی ترکیبیات و جیومیٹری اولمپیاڈ (International Combinatorics and Geometry Olympiad) کی اختتامی تقریب میں کہا کہ یہ اولمپیاڈ دنیا کے معتبر ترین علمی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اور خوش قسمتی سے ایران نے اس کا پُرجوش اور علمی میزبانی کی۔  
انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ برسوں میں ایسی سہولت فراہم ہو کہ مختلف ممالک کے تمام شرکاء حضوری طور پر ایران میں شریک ہوں۔  
حسینی نے کہا کہ ان مقابلوں کا مقصد صرف کامیابی نہیں بلکہ سیکھنے، دوستی اور علمی ترقی کا ماحول فراہم کرنا ہے۔
شرکاء اپنی تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں اور اپنی علمی صلاحیتوں کو بڑھاتے ہیں۔  
انہوں نے کہا کہ چونکہ عالمی اولمپیاڈز کے قواعد دیگر ممالک طے کرتے ہیں، اس لیے ایران نے خود ایسے علمی مقابلے ترتیب دیے جن کا ڈھانچہ اور پالیسی ایرانی ہو۔
اس فیصلے کے نتیجے میں "ایران جیومیٹری اولمپیاڈ" اور "ایران ترکیبیات اولمپیاڈ" وجود میں آئے۔  
حسینی نے بتایا کہ یہ دونوں اولمپیاڈ ایرانی دانشمندوں اور میڈل یافتگان کی کوششوں سے ڈیزائن اور منظم کیے جاتے ہیں۔
مختصر مدت میں دنیا کے 60 سے زائد ممالک نے شرکت کی خواہش ظاہر کی۔
ترکیبیات اولمپیاڈ کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ نتائج آن لائن اور بیک وقت اعلان ہوتے ہیں، جو دنیا میں پہلی بار ایران نے متعارف کرایا۔  
انہوں نے کہا کہ آج ایران کے جیومیٹری اور ترکیبیات اولمپیاڈز دنیا کے معتبر ترین علمی مقابلوں میں شمار ہوتے ہیں۔
یہ کہ ایران نے ایسا نظام بنایا جو 73 ممالک اور 300 سے زائد شہروں کو بیک وقت جوڑتا ہے اور ۱۵ ہزار سے زیادہ طلبہ اس میں شریک ہوتے ہیں، یہ ایران کی سائنسی کامیابیوں جیسے نینو اور اسٹیم سیل کے شعبوں سے کم نہیں۔  
حسینی نے مزید کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے حالیہ ملاقات میں تاکید کی کہ دشمن ایران کی علمی ترقی کو برداشت نہیں کرتے، لیکن ہمارے نوجوان اپنی کامیابیوں سے بہترین جواب دے رہے ہیں۔
آج ایران صرف دوسروں کے پلیٹ فارم پر نہیں کھڑا ہوتا بلکہ خود ایسے پلیٹ فارم تخلیق کرتا ہے جو دنیا کے علمی معیار کو متعین کرتے ہیں۔]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>
ایران کی قومی فٹسال ٹیم چیمپئن بن گئی
            <description><![CDATA[چھٹی اسلامی یکجہتی گیمز _ ریاض 2025 کے فٹسال فائنل میں ایران اور مراکش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
ایرانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افریقی نمائندہ مراکش کو ۵-۰ سے شکست دی اور اس ایونٹ کا طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔  
ایران نے پہلے ہاف میں ہی برتری حاصل کر لی۔
امیر حسن غلامی نے پانچویں منٹ میں پہلا گول کیا، مهدی کریمی نے آٹھویں منٹ میں دوسرا اور حسین طیبی نے تیرہویں منٹ میں تیسرا گول کر کے ایران کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔  
دوسرے ہاف میں مراکش کے گول کیپر بھی حملے میں شامل ہوئے جس سے ایران کو مشکلات پیش آئیں، لیکن حسین طیبی نے ایک اور گول کر کے برتری مزید مستحکم کر دی۔
کھیل کے آخری منٹ میں سعید احمد عباسی نے پانچواں گول کر کے ایران کو شاندار انداز میں چیمپئن بنا دیا۔  
واضح رہے کہ ایران نے مجموعی طور پر چھے گولڈ میڈل، چار سلور میڈل اور چودہ کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
ایرانی ٹیموں نے تیراکی، وزن برداری، کراٹے، فٹسال، ٹیبل ٹینس، جوڈو اور باکسنگ جیسے مختلف کھیلوں میں تمغے حاصل کئے۔]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>
پہلی روسی مال بردار ٹرین ایران پہنچ گئی
            <description><![CDATA[40 فٹ کے 62 کنٹینرز پر اس مال بردار ٹرین میں کاغذ، لیگنوسلولز اور دوسرے کاغذی مواد لدے ہوئے ہیں اور جو ایران اور عراق کے لیے ارسال کیے گئے ہیں۔
مال بردار ٹرین نے ماسکو کے شمال میں 900 کلومیٹر کا سفر شروع کیا تھا۔
یہ مال بردار ٹرین، روس، قازقستان اور ترکمانستان سے ہوتی ہوئي "انچیبرون" بارڈر سے ایران میں داخل  ہوئي  اور 12 کا سفر کرنے کے بعد اپرین ڈرائی پورٹ پہنچی۔
یہ پیشرفت نہ صرف ایران اور روس کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے بلکہ ایران،روس اور پڑوسی وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان باقاعدہ ٹرینوں کی آمدورفت کا آغاز بھی ہے۔]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>
بحرین  ایشین گیمزمیں ایرانی  والیبال کے لئے سنہری رات
            <description><![CDATA[بحرین ایشین گیمز میں ایران کی لڑکوں اور لڑکیوں کی قومی والیبال ٹیموں نے فائنل مقابلے جیت لئے۔
ایشین گیمزمیں والیبال کے فائنل میں ایران کی لڑکوں کی ٹیم کا مقابلہ پاکستان سے ہوا اور ایران نے یہ مقابلہ پچیس اکیس سے جیت کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
اسی کے ساتھ ایران کی لڑکیوں کی والیبال ٹیم کا مقابلہ فائنل میں انڈونیشیا کی لڑکیوں کی ٹیم سے ہوا۔
ایشین گیمز کے لڑکیوں کے فائنل میں انڈونیشیا کی ٹیم نے ایران کی لڑکیوں کا سخت مقابلہ کیا لیکن فائنل ایران نے تین دو سے جیت لیا اور ایران کی لڑکیوں کی والیبال ٹیم نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔    ]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>
ناہید سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ، مقامی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی جانب ایران کی پیشقدمی
            <description><![CDATA[ایران نے مقامی سیٹلائٹس کو عالمی نیٹ ورک سے جڑنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔
ایرانی خلائی تحقیقاتی ادارے کے سربراہ وحید یزدانیان نے اعلان کیا ہے کہ ناہید سیٹلائٹ پر کیے گئے تجربات کامیاب رہے ہیں اور اب سیٹلائٹ کے ذریعے ڈیٹا کی ترسیل ممکن ہوگئی ہے۔
مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناہید سیٹلائٹ کے ذریعے باند Ku میں ڈیٹا کی ترسیل ممکن ہوگئی ہے، اور وزیر مواصلات کی جانب سے خوشخبری دی گئی ہے کہ اسی Ku بینڈ میں ٹیلیفون ریلے سروس بھی کامیابی سے فعال کردی گئی ہے جو اس سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے عملی اطلاق اور قابل اعتماد ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایک سیٹلائٹ ملک کی تمام مواصلاتی ضروریات پوری نہیں کر سکتا، اس لیے ایک مستحکم اور قابل اعتماد نظام کے لیے سیٹلائٹس کا ایک مکمل نیٹ ورک مدار میں بھیجا جانا ضروری ہے تاکہ مسلسل کوریج اور رابطہ ممکن ہو۔
یزدانیان نے بتایا کہ ناہید 2 سیٹلائٹ کا دوسرا نمونہ رواں سال خزاں کے اختتام تک خلا میں بھیجا جائے گا، اور منصوبہ ہے کہ سیٹلائٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ ایک مکمل نیٹ ورک تشکیل دیا جاسکے۔
یہ عمل مسلسل جاری رہے گا اور ایران سیٹلائٹ کی تیاری اور فراہمی میں پیش رفت کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی عالمی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے مکمل جڑنے کی درست تاریخ بتانا مشکل ہے، تاہم موجودہ رفتار کے مطابق آئندہ تین سے پانچ سالوں میں یہ ہدف حاصل ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ ناہید 2 تحقیقاتی اور مواصلاتی سیٹلائٹ 3 مرداد کو روسی پرتابگر "سایوز" کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، جو ایرانی خلائی ادارے اور خلائی تحقیقاتی مرکز کے تعاون سے تیار کیا گیا تھا۔]]></description>
            <category>علم و ہنر</category>