تقريب خبررسان ايجنسی 15 Apr 2021 گھنٹہ 21:02 http://www.taghribnews.com/ur/news/500103/شام-امریکی-فوجی-چھاؤنی-پر-حملے -------------------------------------------------- ٹائٹل : شام امریکی فوجی چھاؤنی پر حملے -------------------------------------------------- عراق کے الانجاہ ٹی وی نے بھی خبر دی ہے کہ امریکی فوجی چھاؤنی پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال پہنچا دیا گیا۔ متن : شام کے دیر الزور علاقے میں امریکہ کی فوجی چھاؤنی پر حملہ ہوا ہے۔رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں واقع "کونیکو گیس " کمپنی کے قریب امریکی فوجی چھاؤنی کو کئی میزائیلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراق کے الانجاہ ٹی وی نے بھی خبر دی ہے کہ امریکی فوجی چھاؤنی پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال پہنچا دیا گیا۔ دیرالزور میں امریکی میرین کا اصلی مرکز یہی چھاؤنی ہے جسے گذشتہ مہینوں میں بھی میزائلی اور مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ امریکی فوج اور اس سے وابستہ دہشتگرد عناصر ایک عرصے سے شمالی و مشرقی شام میں غیرقانونی طور پر موجود ہیں اور اس علاقے کا تیل لوٹنے کے ساتھ ہی مقامی افراد اور اس علاقے میں موجود شامی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں بھی کرتے ہیں ۔شام کے حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکیوں کے اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔