تقريب خبررسان ايجنسی 3 Jul 2022 گھنٹہ 17:47 http://www.taghribnews.com/ur/news/556011/صوبہ-کردستان-میں-سلامتی-کی-صورتحال-بہتر-ہے -------------------------------------------------- ٹائٹل : صوبہ کردستان میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہے -------------------------------------------------- ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمارے مسلح افواج، سرحدی فورسز، پولیس اور سپاہ پاسداران کی کوششوں کی بدولت خطے میں پائیدار سلامتی کا غلبہ ہے۔ متن : ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہمارے مسلح افواج، سرحدی فورسز، پولیس اور سپاہ پاسداران کی کوششوں کی بدولت خطے میں پائیدار سلامتی کا غلبہ ہے۔ یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے اتوار کے روز صوبے کردستان کے شہر سنندج کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے صوبہ کردستان میں سلامتی کی صورتحال کو سازگار قرار دیا۔ جنرل باقری نے کہا کہ بعض اوقات بہت ہی غیر معمولی تباہ کن کارروائیاں ہوتی ہیں جن کا سرحدی پولیس، سپاہ پاسداران اور مسلح افواج زمینی اور فضا سے جوابی کارروائی کرتی ہیں اور خطے میں مستحکم سیکیورٹی قائم ہے۔