تقريب خبررسان ايجنسی 31 Jul 2021 گھنٹہ 21:22 http://www.taghribnews.com/ur/news/513558/طالبان-کے-خلاف-پاکستانی-فوج-کو-استعمال-کرنے-کی-افغان-صدر-درخواست-مسترد -------------------------------------------------- ٹائٹل : طالبان کے خلاف پاکستانی فوج کو استعمال کرنے کی افغان صدر کی درخواست مسترد -------------------------------------------------- وہ بتائے کہ کس مقام سے پاکستان سے طالبان عناصر افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں تاکہ اس جگہ کو کنٹرول کیا جا سکے اور ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں‘۔ متن : اسلام آباد نے طالبان گروہ کے خلاف پاکستانی فوج کو استعمال کرنے کے بارے میں افغان صدر کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الزام لگایا گیا ہے کہ طالبان عناصر پاکستان سے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں جبکہ ہم نے بھی افغانستان کی حکومت سے کہا ہے کہ وہ بتائے کہ کس مقام سے پاکستان سے طالبان عناصر افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں تاکہ اس جگہ کو کنٹرول کیا جا سکے اور ضروری اقدامات عمل میں لائے جا سکیں ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت افغانستان نے ہم سے درخواست کی ہے کہ ہم طالبان گروہ کے ساتھ تعاون کرنے والے گروہوں اور پاکستان میں مقیم طالبان کمانڈروں کے خلاف فوجی کاروائی کریں تاہم ہمارا موقف مکمل واضح ہے اور ہم ہر کام کر سکتے ہیں مگر طالبان کے خلاف فوجی کاروائی نہیں کریں گے۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ افغانستان کے نصف سے زائد علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے اس لئے اس گروہ کو اب پاکستان کی سرزمین کے استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کابل نے بارہا الزام عائد کیا ہے کہ اسلام اباد طالبان گروہ کی فوجی و مالی مدد کر رہا ہے۔