تقريب خبررسان ايجنسی 31 Jan 2023 گھنٹہ 13:13 https://www.taghribnews.com/ur/news/582461/ایتان-کی-پشاور-میں-نمازیوں-کے-خلاف-دہشت-گردانہ-بم-حملے-شدید-مذمت -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایتان کی پشاور میں نمازیوں کے خلاف دہشت گردانہ بم حملے کی شدید مذمت -------------------------------------------------- انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ متن : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر پشاور کی ایک مسجد میں نمازیوں کے خلاف دہشت گردانہ بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کو اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ بات ناصر کنعانی نے پیر کے روز اس دہشتگردانہ واقعے کی مذت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے متاثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ کنعانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے اور اس قسم کے غیر انسانی اقدامات کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کے منتظمین، حمایت کرنے والے اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف موثر اور روک تھام مہم کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان مزید تعاون پر زور دیا۔