تقريب خبررسان ايجنسی 14 Jun 2021 گھنٹہ 23:02 http://www.taghribnews.com/ur/news/507851/مشرقی-قصبے-میں-فلسطینی-خانہ-بندوشوں-کے-عارضی-گھروں-کو-مسمار-کردیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : مشرقی قصبے میں فلسطینی خانہ بندوشوں کے عارضی گھروں کو مسمار کردیا --------------------------------------------------  صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے قصبے میں مقیم 15 اراکین پر مشتمل دو خاندانوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرادیا اور سامان ضبط کرلیا۔ متن : صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے قصبے میں مقیم 15 اراکین پر مشتمل دو خاندانوں کے گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے گرادیا اور سامان ضبط کرلیا۔ مقامی ذرائع کےمطابق قابض صیہونی افواج نے علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رالم اللہ کے مشرقی قصبے میں فلسطینی خانہ بندوشوں کے عارضی گھروں کو مسمار کردیا جبکہ ان کے گھریلو سامان اور مویشیوں کو بھی ضبط کرلیا۔ واضح رہے کہ قابض ریاست حالیہ برسوں میں پورے مغربی کنارے میں فلسطینی خانہ بدوشوں کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کا مقصد انھیں بے گھر کرنے کے بعد اس علاقے سے بے دخل کرنا ہےجو بین الاقوامی قانون کے تحت آبادی کی جبری اور من مانی منتقلی کے ساتھ اتھ انسانی حقوق کے خلاف سنگین جرائم میں سے ایک ہے۔