تقريب خبررسان ايجنسی 16 Apr 2021 گھنٹہ 15:27 http://www.taghribnews.com/ur/news/500172/امریکہ-کو-جلد-جارحانہ-جواب-دیا-جائے-گا -------------------------------------------------- ٹائٹل : امریکہ کو جلد جارحانہ جواب دیا جائے گا -------------------------------------------------- امریکہ کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے منافی ہیں۔ متن : روس نے ماسکو میں متعین امریکی سفیر کی وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے۔ امریکی پابندیوں پر روسی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر کو طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو جلد جارحانہ جواب دیا جائے گا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ روس پر امریکہ کی نئی پابندیوں کا عنقریب بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی پابندیاں امریکی صدر بائیڈن کی روس کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کے منافی ہیں اور روس متعدد مرتبہ امریکہ کو مخاصمانہاقدامات کے نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔