تقريب خبررسان ايجنسی 18 May 2021 گھنٹہ 15:41 http://www.taghribnews.com/ur/news/504482/چین-کا-امریکہ-سے-اسرائیلی-حملے-رکوانے-مطالبہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : چین کا امریکہ سے اسرائیلی حملے رکوانے کا مطالبہ -------------------------------------------------- اسرائیل کو تحمل سے کام لیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تشدد دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئےکیونکہ متاثرہ فلسطینوں کو فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔ متن : چین نے امریکا سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو فلسطن کے مسئلے کے حل کے لیےاب اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین 2014 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا تنازع پیدا ہوا ہے جس کے حل کے لیے امریکا کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے امن کی راہ ہموار کر نی چاہئے۔ ژاؤ لیجیان نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تحمل سے کام لیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تشدد دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرنا چاہئےکیونکہ متاثرہ فلسطینوں کو فوری امداد کی اشد ضرورت ہےاورانسانی ہمدردی کے تحت تمام ممالک مل کر فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کے لیےکی گئی کاوشوں کا زکر کرتے ہوئےبتایا کہ چین نے سلامتی کونسل میںدو بارمشاورت کی جس کا مسودہ تیار ہےاور وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے 16مئی کو سلامتی کونسل میں فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کھل کر اظہار خیال بھی کیاگیا۔