تقريب خبررسان ايجنسی 21 Mar 2021 گھنٹہ 14:53 http://www.taghribnews.com/ur/news/497238/رہبر-معظم-آیت-اللہ-العظمی-امام-خامنہ-آج-قوم-سے-خطاب-کریں-گے -------------------------------------------------- ٹائٹل : رہبر معظم آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای آج قوم سے خطاب کریں گے -------------------------------------------------- مقام معظم رہبری ہر سال پہلی فروردین مطابق اکیس مارچ کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرماتے تھے متن : رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج بروز اتوار عید نوروز کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے۔ رہبرانقلاب اسلامی کا خطاب ایران کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 30 منٹ پر جبکہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابقشام 6 بجکر 30 منٹ پر براہ راست نشر کیا جائیگا اوردنیا بھر کے عوام اس وقت ان کے تاریخ ساز خطاب کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ہر سال نوروز کی آمد پر پہلی فروردین مطابق اکیس مارچ کو مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کی بارگاہ سے براہ راست ایرانی عوام سے خطاب فرماتے تھے جسےاس بار عالمی وبا کے سبب ملتوی کر دیا گیا۔