یمن میں سعودی عرب اور امریکہ کی مشکل مشترک ہے اور یہ دونوں ممالک یمن میں ڈیموکریسی نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتیجہ میں عوامی حکومت تشکیل پائے گی اور جو کہ امریکہ اور سعودی عرب کے مفادات کے خلاف ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے ایران اور شام کے درمیان دفاعی تعاون کے سمجھوتے کو شام کی دفاعی توانائیوں کی تقویت اور دفاعی صنعت کی تعمیرنو کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اس سلسلے میں شام کا ساتھ دے گا۔
اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کے اراکین نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں اپنی حتمی رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ تحقیقات کے عمل میں میانمار کی حکومت نے اقوام متحدہ کی ٹیم کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان 7 ستمبر کو ایران کا دورہ کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق صدر اردوغان اس سفر میں روس ، ترکی اور ایران کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکی سینیٹر جان مک کین کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ میں اپنے ایک بہترین دوست کو کھو دیا ہے جان مک کین ایران کے سخت مخالف تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے گزشتہ روز ایران کے قومی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران و پاکستان کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں اور میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔