عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعید نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ فضائی حملے کی سخت مذمت کی ہے ۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیر کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ایران سے گیس کی خریداری کی امریکا کی جانب سے مخالفت کو مسترد کردیا۔
یونیفل فورسز کے گشت پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں اس فورس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ مبصرین کے گشت کے قریب ہونے والے دھماکے کے پس پردہ عوامل کی نشاندہی کے لیے تحقیقات کرے گی۔
علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ امیر المومنین علیہ السلام نے سیاسی ، معاشی، سماجی ،تہذیبی اور تعلیمی وغیرہ تمام میدانوں میں جو اقدامات اور اصلاحات کیں وہ تمام ادوار اور تمام ریاستوں کے لیے نمونہ عمل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ بحران کو حل کرنے اور غزہ میں موجود اسرائیلی مغویوں کی رہائی میں ناکامی پر عوام نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔
اس وقت ملک کی حالت بہت خراب ہے۔ عوام کے پاس 5 نومبر 2024 کو بہتر تبدیلیوں کی راہ ہموار کرنے کا موقع ہوگا۔ اگر درستی یقینی بنانے والی تبدیلیاں نہ آئیں تو پھر ملک ہی نہیں رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈاکٹر محمد مصطفیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی کی تازہ ترین صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ ایک طرف بمباری جبکہ دوسری طرف مصوعی قحط کی صورتحال پیدا کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف اپنی مہم کو مزید وسعت دے گی جس میں ہم ہر اس جگہ حملے کریں گے جہاں سے حزب اللہ کاررروائیاں کررہی ہے۔