مقبوضہ فلسطین کے شمال میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔لبنانی مزاحمت کی جانب سے میزائل حملے کے بعد بالائی الجلیل میں کریات شمونا اور دیگر علاقوں میں خطرے کا سائرن بج گیا۔
دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف نے صہیونی حکومت سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔
اس رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصی پہنچ کر نماز جمعہ میں شرکت کی۔
یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ صہیونی اپنی جارحیت سے خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں کیونکہ فلسطینی مجاہدین ان کو اپنے ملک سے نکال باہر کریں گے۔
امریکی صدر کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکہ شراکت داری دنیا اور عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے، خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
فلسطین میں امدادی کاموں میں مصروف اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انروا نے غزہ پر صہیونی جارحیت کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 13 ہزار 750 فلسطینی معصوم بچے شہید ہوگئے ہیں۔
سینٹ کام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے مسلسل دوسرے دن امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے تاہم امریکی فوج نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے یمنی ڈرون طیاروں کو مارگرایا ہے۔
ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے آج تہران میں اپنے وفد کے ہمراہ ایران کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر میں جنرل محمد باقری سے ملاقات کی ۔
فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد ضیف نے ایک آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کے عوام فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ 31 دسمبر 2023 کو باجوڑ میں سرحد پار کرنے والے 3 دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگردوں سے بھی ایم 4 کاربائن امریکی ساختہ اور دیگر اسلحہ ملا۔
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے آج تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ مزاحمتی محاذ اور فلسطینی عوام کی مزاحمت شاندار ہے اور پوری اسلامی دنیا کا فرض ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کی حمایت کرے۔
عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے منگل کی رات جنوبی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے عوفدا نامی ایئر بیس پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے فلسطین نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کا تاریخی قتل عام ہورہا ہے۔