شیعہ ہزارہ کمیونٹی گزشتہ چار روز سے منفی سات کی شدید سردی میں بیٹھے اپنے مطالبات کی منظوری کے منتظر ہیں ان کے مطالبات تسلیم ہونے سے عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا
امریکا میں دن کا آغاز ہوا تھا تو ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی ایوان نمائندگی کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی بھی ہو گئے تھے
سوڈان امریکی دباو میں آکر متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والا پانچواں عرب ملک بن گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے "معاہدہ ابراہیم" پر دستخط کر دئیے جس کے بعد سوڈانی حکومت نے معاہدے کی تصدیق کی ہے
پاکستان کے بعض نجی نیوز چینلز کی جانب سے مغربی بائی پاس احتجاجی دھرنے کے حوالے سے مسلسل منفی رپوٹنگ، دھرنے کےخاتمے کی جھوٹی اطلاعات اور علمائے کرام کے درمیان اختلاف کو ہوا دیتی خبروں کے نشر ہونے پر کوئٹہ میں دھرنےکی قیادت میں مصروف علمائے کرام اور اکابرین نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئےان خبروں کو جھوٹ، من گھڑت اور افواہ قرار دے دیا
بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین اور خطیب اہل بیت ؑ علامہ سید حسن ظفرنقوی کی والدہ محترمہ اور برصغیر پاک وہند کے نامور خطیب اہل بیتؑ ڈاکٹر سید کلب صادق کی خواہر گرامی طویل علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئیں
دنیا کی واحد اسلامی مزاحمتی ریاست ایران کے خلاف اسرائیل نواز عرب خلیجی ممالک متحد ہوگئی ہیں، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کر کے سعودی عرب کے شہر العلا میں یکجہتی، استحکام سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
امیر قطر سعودی عرب کے شہر العلا میں خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے العلا پہنچے تو ...
عراق کے صدر برہم صالح نے دہشت گردی کے خلاف سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی اور ملک کی رضاکارفورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کی جانفشانیوں کی قدردانی کی
کوئٹہ کے انتہائی سرد موسم اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے باوجود خواتین اور بچوں سمیت لواحقین ہزارہ ٹاؤن کے قریب مغربی بائی پاس کے علاقے کو چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کے سفاکانہ قتل کے خلاف ہزارہ برادری مسلسل 5 ویں روز کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
نائب امریکی صدر مائیک پینس کی سربراہی میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے بعد نیلے پرچم اٹھائے ایک ہجوم نے کیپٹل ہل کے باہر رکاوٹیں توڑ دیں اور عمارت کے اندر داخل ہوگئے