ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے ایک سال بعد بھی یمنیوں کا دعویٰ ہے کہ صنعاء ریاض مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے( وہ بھی مکمل نہیں ہو) کے علاوہ کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے پیش ہونےو الی قرار داد کو چین اور روس نے ویٹو کردیا تھا جس کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں سلامتی کونسل کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
ماسکو میں "کروکاس" میوزک ہال پر دہشت گردانہ حملے کے بارے میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے بتایا ہے کہ اس حملے کے چار مشتبہ افراد کو یوکرین کی سرحد پر واقع صوبے "بریانسک" سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بغداد میں تعیینات ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق نے عراقی تحریک حکمت ملی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
"راسیہ سیودنیا" میڈیا گروپ اور "آرتی" ٹی وی چینل کی ایڈیٹر "مارگریٹا سائمونیان" نے "کروکاس" میں دہشت گردانہ حملے کے شبہ میں گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کی ابتدائی تصاویر شائع کیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار 70 فلسطینی شہید اور 74 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو یورپی کونسل کے اجلاس کے موقع پر آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا۔
یو این سیکریٹری جنرل نے تمام سازشی عناصر، دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے اور معاونت کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے اور زور دیا ہے کہ اس جرم سے متعلق تحقیقات میں روس سے تعاون کیا جائے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی نہتے فلسطینیوں پر ڈرون حملہ کیے جس کے سبب کئی معصوم فلسطینی جاں بحق ہوگئے جب کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ماسکو میں کانسرٹ ہال میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ کھڑا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ عالمی برادری سے امارت اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آذربائیجان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات شروع کردیے ہیں۔