تششیع جنازے میں شہید میجر جنرل محمد رضا زاہدی، بریگیڈیئر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی، حسین امان اللہی، سید مہدی جلادتی، محسن صداقت، علی آقا بابائی اور سید علی صالحی روزبہانی کے اہل خانہ نے شرکت کی۔
ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے جمعرات کو ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہروں چابہار اور راسک میں فوجی اور شہری تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کی۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط کا جواب دیا گیا ہے اور امریکا ٹی ٹی پی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی کیا مدد کرسکتا ہے؟
اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران، ممتاز زہرہ نے ارنا کے رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ ایران اور پاکستان نے مختلف شعبوں میں اپنے تمام سرکاری رابطے، مذاکرات اور تبادلے دوبارہ شروع کر دیے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا وحشی صیہونی حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 نئے جرائم میں 62 فلسطینیوں کو شہید اور 91 کو زخمی کیا ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسن اژہ ای نے شام میں صہیونی دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے سپاہ پاسداران کے کمانڈر جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی کے لواحقین سے تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے اور ان کو شہادت کی مبارک باد دی۔
انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
سید ابراہیم رئیسی نے "منبر قدس" کانفرنس جو تہران، دمشق، صنعاء، بیروت اور بغداد میں ایک ہی وقت میں "طوفان الاحرار" کے نعرے کے ساتھ منعقد کی گئی، سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو آج سیاسی اور عسکری دونوں میدانوں میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔
عراقی ذرائع نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سائبر گروہ "چنگال شاہین" یعنی عقاب کے پنجے نے صہیونی ادارہ برائے بیمہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ کیا جس کے بعد ادارے کی ویب سائٹ کچھ مدت کے لئے معطل ہوگئی ہے۔
عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنی تیاریوں اور منصوبوں کا اعلان کیا ہے اور وہ اپنے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سوشل اور آزاد میڈیا کو بہترین طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے انتہائی اہم اور حساس مقام کو نشانہ بنایا ہے۔
اس موقع پر تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا کہ غزہ میں ہم محاصرے کی وجہ سے بھوکے اور پیاسے ہیں اس کے باوجود عربوں اور مسلمانوں نے پیاسوں کو تھوڑی مقدار میں بھی پانی نہیں بھیجا۔
شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسین اکبری کے مطابق صیہونی فوج نے تین میزائلوں سے ان کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا۔ حالیہ چند مہینوں میں غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے ایرانی کمانڈر شہید جنرل صادق امید زادہ اور ان کے نائب شہید حاج محرم تھے۔
جناب الحوثی نے مزید کہا کہ "اقصیٰ طوفان" کی لڑائی کے آغاز سے، یمنی مسلح افواج نے فلسطین کی ہر ممکن مدد کرنے کا رجحان رکھا ہے، اور ہم مسلسل اپنی میزائل اور بحری صلاحیتوں کو تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ملاقات میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے فلسطین کی آزادی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان کے ہوم سیکریٹری کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10:00 بجے، راسک اور چابہار میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے دہشت گرد متعدد فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور ہوئے۔
صیہونی نیٹ ورک کان کے مطابق شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ایران کی طرف سے جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر صیہونی فوج کی فضائیہ پوری طرح چوکس ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے "منبر القدس" اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور خطے میں حریت پسندوں نے طوفان برپا کردیا ہے جو وقت کے ساتھ مزید طاقتور ہوگا۔