ہانگ کانگ میں مظاہرین نے ایک بار پھر پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ مارچ میں شامل شہریوں نے اپنے پانچ مطالبات کو دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے۔ حکمرانوں کی کشتی ڈانواں ڈول اور ڈوبنے کے قریب ہے،
عالم اسلام کے علماء بالخصوص رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالی کی تدبیر کی روشنی میں مسلمان روز بروز متحد ہوتے چلے جارہے ہیں اور یہ امر دشمن السلام کی پریشانی کا سبب ہے۔
امریکی جیل سے رہا ہونے والے ایرانی سائنسداں مسعود سلیمانی نے وطن واپسی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے غصے کی اصل وجہ ایران کی سائنسی پیشرفت ہے.
عراق کی رضاکار فورس ( حشد الشعبی ) نے صوبہ دیالی میں داعش کے زیر زمین متعدد ٹنل تباہ کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹنلوں میں داعش دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کررکھا تھا
امریکی ایوان نمائندگان میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل پیش کیا گیا ہے جس میں بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں مواصلات کی بندش اور نظربندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
افغان خبر رساں ایجنسی آوا نے خبردی ہے کہ مظاہرے کے شرکا نے تین لاکھ مشتبہ ووٹوں کو کالعدم قرار دئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت اور افغانستان کے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون کے مطابق عمل اور عوام کے ووٹوں کا احترام کرے
امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی دوستانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ اگلے ایک سال کے دوران جب امریکا میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں کوئی مخاصمانہ اقدام انجام پائے گا۔
تحریک جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیرحل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں اور اسرائیلی مظالم بڑھ گئے ہیں۔