ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران میں آئی اے ای اے کے انسپکٹروں(معائنہ کاروں) کی ضروری سرگرمیوں کے تسلسل کے بارے میں ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے
عقل طبعی میلان سے دوری اور رب کائنات کی قربت کے حصول پر زور دیتی ہے اور جو کوئی خدا کی رضا کا متمنی ہے اسے خاتون جنت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کو راضی رکھنا ہوگا
النجبا تحریک کے جوانوں پر مشتمل حشدالشعبی کے بارہویں بریگیڈ کے اہلکار، شمالی بغداد میں واقع الطارمیہ کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف برسرپیکار ہیں
بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 339 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 91 ہزار 651 ہو گئی
یمن کی حزب الحق نے شہر مآرب کی حالیہ میدانی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور غاصب صیہونی حکومت سمیت سعودی اتحاد کے تمام ممالک، تکفیری دہشت گردوں کے محاذ پر اکھٹا ہو گئے ہیں
یمن کی قومی نجات حکومت نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے مآرب شہر میں منصور ہادی کے حامیوں کے زیر قبضہ ایک جیل کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے
چند ماہ سے ’’ایچ 5 این 8‘‘ برڈ فلو کی وبا سے روس، یورپ، چین، مشرقِ وسطی اور شمالی افریقہ سمیت کئی علاقوں کی مرغیاں اور بطخیں شدید متاثر ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ جب اس وائرس نے انسانوں کو بھی متاثر کرنا شروع کیا ہے
صوبہ ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعید مختار کے علاقے میں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے ڈپٹی ہیڈ کی گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوئے
شاہ سلمان سعودی عرب کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کے کشیدہ لہجے اور امریکی صدر کے ذریعہ محمد بن سلمان کو نظر انداز کیے جانے پر برہم ہوگئے اور انہوں نے اپنے عہدیداروں اور مشیروں سے مطالبہ کیا کہ وہ بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے مضبوط چینلز کو تلاش کریں
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی پولیس تھانے کی حدود میں دہشت گردوں نے 4 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا
علی اکبر صالحی اور رافائل گروسی کے درمیان اس ملاقات کا مقصد، پابندیوں کے خاتمے اور ایرانی قوم کے مفادات کے تحفظ سے متعلق قانون اور آئی اے ای اے کی نگرانی کے عمل میں لائی جانے والی کمی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے
ڈیرہ غازی خان کے علاقہ پل شیخانی کے نزدیک مقامی بازار میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے، عوام کی جوابی کارروائی میں مسلح شخص بھی مارا گیا
شین بیٹ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دائیں اور بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کی شدت یہودیوں اور عربوں کے درمیان اختلافات کی شدت سے کہیں زیادہ ہے
بھارت کے سرکاری ذرائع پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں تیزی کو بتاتے ہیں لیکن حزب اختلاف کی جماعتیں اس کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی اراکین نے اتوار کے روز ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ ایڈیشنل پروٹوکول پر تئیس فروری سے عمل درآمد بند کر دیا جائے گا اور آئی اے ای اے کے معائنے کا عمل صرف سیف گارڈ کی حد تک محدود ہو جائے گا
دفاع مقدس میں علمائے کرام اور دینی طلبہ نے بھرپور حصہ لیا جنگ کے مختلف محاذوں پر بیس ہزار طلبہ اور علما موجود تھے جن میں سے چار ہزار نے جام شہادت نوش کیا ہے