چونکہ شہداء کے جسم مطہر کا احترام ہم سب پر واجب ہے اور شرعی حکم یہ ہے کہ انہیں جلد از جلد سپرد خاک کیا جائے، جیسا کہ پاکستان سے بھی علمائے اَعلام نے درخواست کی ہے، میں شہداء کے معظم خاندانوں سے التجا کرتا ہوں کہ اپنے عزیزوں کی رسم تدفین کو جتنا جلد ممکن ہو، بجا لائیں
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک بھر میں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی برسی کے موقع پر عوام نے ایک بار پھر روح کو تازہ کردیا اور شہداء کی تعظيم اور تکریم کرکے ان کی خدمات کو شاندار طریقہ سے خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح عراقی عوام نے بھی بغداد اور دیگر شہروں میں عظیم اجتماعات منعقد کرکے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور بغداد کا عظیم ...
رہبرانقلاب اسلامی نے ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قاتلوں اور اس دہشت گردانہ کارروائی کا حکم دینے والوں کو سخت سزا دینے اور بھرپور انتقام لینے پر تاکید کی ہے.
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کی عوامی رضاکار فورس ’’بسیج‘‘ کو ایرانی قوم کا عظیم سرمایہ اور خداداد ذخیرہ قرار دیا ہے
استکبار سے مقابلے کے قومی دن 13 آبان مطابق 3 نومبر کو اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ کے تسلط پسندانہ عزائم کے مقابلے میں دانشمندانہ مزاحمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ کی نپی تلی پالیسیاں امریکہ میں افراد کے اقتدار میں آنے جانے سے تبدیل نہیں ہوتیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ ...
اپنے ملک کے صدر سے سوال کریں: وہ پیغمبر خدا کی توہین کی حمایت کیوں کررہے ہیں اور اسے آزادی بیاں کیوں قرار دے رہے ہیں؟ آیا آزادی بیاں یہی ہے: دشنام اور توہین، وہ بھی مقدس اور درخشاں چہروں کی؟
1990 کی دہائی میں آذربائجان، اسرائیل کے ساتھ اقتصادی تعلقات پر کام شروع ھوا اور اسے مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کی کوششیں شروع ھوئیں ، 1994 میں BEZEQ نامی اسرائیلی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اور BAKCELL کمپنی سے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں بڑے معاہدے کیئے گئے ۔ 1997 سے لیکر 2004 کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان Export دو ملین ڈالر سے بڑھ کر 223 ملین ڈالر ...
آیت اللہ تسخیری کے حق میں سب سے بہترین کلمات مقام معظم رہبری نے ادا کئے ہیں جن میں آپ نے انہیں عالم اسلام کی ایک برجستہ شخصیت، عالم، مجاہد، اسلام اور تشیع کی زبان ناطق قرار دیا ہے
آیت اللہ تسخیری جیسی روشن فکر شخصیت کے لئے لب گشائی کرنا بہت دشوار کام ہے۔ مرحوم نے اپنے وقت کے مشہور و معروف علمائے کرام کے سامنے زانوئے ادب تہہ کیا۔ حقیقت میں مرحوم انہی جید علمائے کرام کے علم و فکر کے عکاس تھے۔ وہ شہید صدر کی شخصیت میں مکمل طور پر جذب ہوچکے تھے
حزب اللہ اس مصیبت کی گھڑی میں لبنانی عوام کو تنھانہیں چھوڑے گی. متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی. بیروت سب کاشہر ہے. دشمن لبنانی عوام کے اتحاد سے خوفزدہ ہے
حج ابراہیمی اس ماڈرن جاہلیت کے مقابلے میں اسلام کی ایک پرشکوہ حقیقت ہے۔ یہ اسلام کی دعوت اور اسلامی معاشرے کے طرز زندگی کی علامتی جھلک ہے۔ وہ اسلامی معاشرہ جس میں مومنین کی پرامن بقائے باہمی توحید کے محور پر مربوط پیش قدمی کی سب سے نمایاں تصویر ہے۔
تحفظ ناموس اہلبیت علیہم السلام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ عظیم ہستیاں جن کی قربانیوں کی وجہ سے آج اسلام زندہ ہے ان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے ناصبی اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کابل یونیورسٹی کے استاد اور وزیر محمد اکبر خان مسجد کے امام مولوی محمد ایاز نیازی کو اس مسجد میں ایک بم دھماکے میں شہید کردیا گیا
حزب اللہ عراق اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کے بل کے خلاف ہر قسم کی سازش کی مذمت کرتی ہے اور امریکہ کو ایسی سازشیں بہت مہنگی پڑیں گی
امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایرانی آئل ٹینکروں کو وینزوئیلا تک نہیں پہنچنے دے گا اور تہران اور کاراکاس کے درمیان قائم ہونے والا نیا اقتصادی اتحاد ختم کردے گا تاہم وہ اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا
امام خمینی رح اور مقام معظم رہبری حفظہ اللہ تعالی سے اس برجستہ خطیب اور عالم دین کی محبت اور عقیدت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے حقیقی اسلام کے دفاع اور امت مسلمہ کے وحدت میں توسیع کے لئے جہد مسلسل انجام دی اور اپنے آپ کو امت واحدہ کے حقیقی مفہوم کو بیان کرنے کے لئے اپنی پر بار زندگی کو وقف کردیا
حجت الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے فلسطین کی معروف سیاسی سرگرم شخصیت رمضان عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے
امریکہ میں سیاہ فام شخص کی پولیس تحویل میں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے اب پورے امریکہ میں پھیل چکے ہیں۔ ان پرتشدد مظاہروں میں کئی افراد کے مرنے اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غم و غصے میں مبتلا مظاہرین وہائٹ ہاوس کی حدود میں بھی داخل ہوگئے ہیں جبکہ موصولہ خبروں کے مطابق امریکی صدر کو محفوظ مقام میں منتقل کردیا گیا ہے۔