ایران، ورلڈ پیرا تائیکوانڈو مقابلوں میں عالمی چیمپیئن بن گیا
ايران نے مقابلوں کے دوسرے دن ميں 61 اور 75 کلوگرام کے زمرے ميں چار طلائی تمغے حاصل کئے
ایرانی کھیلاڑیوں کا عالمی پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ
شیئرینگ :
ایرانی کھیلاڑیوں نے عالمی پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 سونے اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی.
ايران کے قومی تائیکوانڈو کھيلاڑی سعيد صادقيان پور، مہدی پور رہنما، اصغر عزيزی اور احمد نريمانی نے ان مقابلوں کے دوسرے دن ميں 61 اور 75 کلوگرام کے زمرے ميں چار طلائی تمغے حاصل کئے.
محمود جعفرزاده نے 75 کلوگرام کے کيٹگيری ميں ايک کانسی کا تمغہ جيت ليا. ترکی اور آذربائيجان کی ٹيموں نے ترتيب ميں ان مقابلوں کی دوسری اور تيسری پوزيشن اپنے نام کر لی.
تفصيلات کے مطابق، ان ٹورنامنٹ ميں ايرانی قومی ٹيم کا کوچ اور سرکوچ مہدی احمدی اور پيام خانلرخانی ہيں۔