تاریخ شائع کریں2017 15 September گھنٹہ 11:44
خبر کا کوڈ : 283845

امت مسلمہ پیغمبر اکرم ص کے اقتدا کے زریعے بہترین امت بن سکتی ہے

خداوند متعال نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور انکی آل اور نسل کو روئے زمین پر حاکم بنایا ہے
عالم اسلام اس وقت تک امت اسلامی نہیں بن سکتی جب تک وہ قرآن کریم میں خداوند متعال کی جانب سے تعلیم کردہ واحد راستے کا انتخاب نہیں کر لیتی
امت مسلمہ پیغمبر اکرم ص کے اقتدا کے زریعے بہترین امت بن سکتی ہے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اس وقت بہترین امت بن سکتی ہے کہ جب وہ ہیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتدا کرے اور انکی اطاعت کرے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اراکی نے اپنے دورہ لبنان کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالم اسلام اس وقت تک امت اسلامی نہیں بن سکتی جب تک وہ قرآن کریم میں خداوند متعال کی جانب سے تعلیم کردہ واحد راستے کا انتخاب نہیں کر لیتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ابراہین علیہ السلام اور دیگر تمام انبیا و مرسلین کے راستے کی رہبری کرنے والے ہیں لہذا یہ امت صرف اسی وقت ایک واحد امت اسلامی بن سکتی ہے کہ جب وہ اس واحد راستے کا انتخاب نہیں کر لیتی۔

آیت اللہ اراکی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں آج اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم اسلامی معاشرے کو ایک امت واحدہ میں تبدیل کر دیں تاکہ اس سے خاطر خواہ فوائد حاص کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح نے بہترین دنیا اسی وقت وجود میں آسکتی ہے کہ جب ہمارا رہبر اچھا اور عادل ہو اور خداوند متعال نے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور انکی آل اور نسل کو روئے زمین پر حاکم بنایا ہے تاکہ اپنی عادلانہ حکومت کے زریعے خداوند متعال کے امر کی تکمیل کریں اور ایک بہترین دنیا کی تخلیق کر سکیں۔
https://taghribnews.com/vdcjxte8iuqeooz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ