تاریخ شائع کریں2017 19 November گھنٹہ 13:29
خبر کا کوڈ : 294311

تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے حتمی مذاکرات کے لیے سینئر ارکان اسمبلی کو اختیارات دیئے جائیں

مظاہرین مذکورہ معاملے پر قابل احترام حل کے لیے لچک کا مظاہرہ کریں
مقامی انتظامیہ نے پولیس کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے کے حوالے سے الرٹ رہیں
تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے حتمی مذاکرات کے لیے سینئر ارکان اسمبلی کو اختیارات دیئے جائیں
رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اور مذہبی اسکالر مفتی منیب الرحمٰن نے حکومت اور اسلام آباد میں تحریک لبیک پاکستان کے تحت دھرنا دینے والی مذہبی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ معاملے کا پُر امن حل تلاش کریں، جس کی وجہ سے دارالحکومت کے معاملات گذشتہ 14 روز سے انتہائی خراب صورت حال اختیار کرچکے ہیں۔

دارالعلوم نعیمیہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب نے زور دیاکہ مظاہرین مذکورہ معاملے پر قابل احترام حل کے لیے لچک کا مظاہرہ کریں اور ساتھ ہی حکومت سے درخواست کی کہ وہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے حتمی مذاکرات کے لیے سینئر ارکان اسمبلی کو اختیارات دیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ خدشہ ہے کہ یہ کسی کے لیے بھی بہتر نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا پیغام مظاہرے میں شامل جماعتوں تک بھی پہنچا دیا ہے اور حکومت سے بھی اپیل کروں گا کہ وہ اس معاملے کا پُر امن حل تلاش کریں، جو آسانی سے اور اتفاق رائے سے ہونا چاہیے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پر موجود مظاہرین کو ہٹانے کے لیے حکومت کی جانب سے طاقت کے استعمال اور پاکستان رینجرز اور فرنٹیئر کور کی تعیناتی پر مفتی منیب کا کہنا تھا کہ ملک ایک اور سانحے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ مقامی انتظامیہ نے پولیس کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کسی بھی نا خوشگوار واقعے کے حوالے سے الرٹ رہیں۔

مفتی منیب نے کہا کہ پارلیمنٹ نے آئین میں ختم نبوت سے متعلق شق کو اس کی اصل شکل میں بحال کردیا ہے، تاہم اب مظاہرین کے رہنما مذکورہ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں اور حکومت کو اس سے حکمت عملی کے تحت نمٹنا ہوگا۔
https://taghribnews.com/vdcjvxe8vuqehtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ