تاریخ شائع کریں2017 1 November گھنٹہ 11:39
خبر کا کوڈ : 291332

​بعض تقاریروحدت کے لئے خطرہ ہیں

ہر طرح کا اختلاف اور تفرقہ دشمن کے ہاتھ مضبوط کرتا ہے
بعض چینل بڑے حساب کتاب کے ساتھ برطانوی شیعت کی ترویج میں مصروف ہیں
​بعض تقاریروحدت کے لئے خطرہ ہیں
عالمی مجلس مذاھب اسلامی کے حوزہ علمیہ کے امور  کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مفید کیایی نژاد نے ۲۳ویں عالمی کتب میلے کے دورے کے موقع پر تقریب کے اسٹال کا دورہ کیا اور ہمارے نمائندے سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ، موجودہ شرائط کے پیش نظر ہر طرح کا اختلاف اور تفرقہ دشمن کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں مسلمانوں کے درمیان وحدت کی ضرورت ہے اورضرورت اس بات کی ہے کہ مختلف مذاھب کے درمیان کے اشتراکات کو حفظ کیا جائے۔

انھوں نے منبروں کے بارے میں کہا ہے کہ، منبروں کو وحدت کے موضوع کے مطابق ترتیب دیا جائے لہذا بہت محنت کی ضرورت ہے بعض تقاریر وحدت کے لئے سخت خطرہ ہیں اور امام خُمینیؒ اور مقام معظم رہبری کی نظریات کےمخالف ہیں۔

انھوں نے میڈیا کے بارے میں کہا کہ،بعض چینل بڑے حساب کتاب کے ساتھ برطانوی شیعت کی ترویج میں مصروف ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ ان کے طرفدار جان بوجھ کر اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ اختلافی موضوع کو بیان کیا جا ئے اور اس کے رس عمل کے طور پر داعشی افراد بھی ان کے تعاون کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjtve88uqehtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ