تاریخ شائع کریں2017 15 September گھنٹہ 20:21
خبر کا کوڈ : 283935

امریکی بل سے ایران کو طیاروں کی خریداری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا

امریکی بل سے ایران کو طیاروں کی خریداری پر کوئی فرق نہیں پڑے گا
اسلامی جمہوریہ ایران کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کو طیاروں کی فروخت کا عمل بین الاقوامی سطح کے نظم و ضوابط کے مطابق ہے لہذا امریکی کانگریس کے حالیہ بل سے طیاروں کے معاہدوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.

علی عابد زادہ نے مزید کہا کہ ایران کو طیاروں کی فروخت پر پابندی لگانے کے امریکی بل کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ ایران کو طیاروں کی فروخت کے معاہدے بین الاقوامی سطح پر کئے جاچکے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ تمام عالمی کمپنیوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے ایٹمی سمجھوتے کے مطابق ہیں جبکہ ایران اور عالمی برادری کے درمیان اس معاہدے کی بھی اقوام متحدہ نے توثیق کردی ہے.

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نے کہا کہ امریکی بدعہدی جاری ہے جبکہ یہ اس کا وطیرہ بن چکا ہے اور ہمیں ایسی بدعہدیوں کی عادت ہیں، عالمی ظالمانہ پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنی ایوی ایشن صنعت کو مضبوط رکھا ہے جس کی ترقی اور کامیابی کا سلسلہ جاری ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا تمام غیرملکی کمپنیاں اپنے وعدوں اور معاہدوں پر قائم رہیں گی اور ان تمام معاہدوں کے من و عن نفاذ ناگزیر ہے.
https://taghribnews.com/vdcjtte8iuqeohz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ