تاریخ شائع کریں2017 15 November گھنٹہ 13:27
خبر کا کوڈ : 293835

داعش اور سعودی عرب کا نظریہ اور فکر ایک ہے

ایران کے نائب مندوب کی سعودی جارحیت پر اقوام عالم کی ڈرامائی خاموشی اختیار کرنے پر کڑی نکتہ چینی
ایران کے نائب مندوب کی سعودی جارحیت پر اقوام عالم کی ڈرامائی خاموشی اختیار کرنے پر کڑی نکتہ چینی
داعش اور سعودی عرب کا نظریہ اور فکر ایک ہے
اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب نے یمن پر سعودی جارحیت پر انسانی حقوق کی جانب سے ڈرامائی خاموشی اختیار کرنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی موجودگی انسانیت اور انسانی حقوق سے مذاق ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب اسحاق آل حبیب نےمنگل کے روز جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی کے اجلاس میں ایران میں انسانی حقوق کے حوالے سے کینیڈا کی جانب سے مجوزہ قرارداد پر کہا کہ سعودی عرب یمن میں داعش،القاعدہ اور النصرہ سے زیادہ  بچوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

اسحاق آل حبیب نے کہا کہ دہشتگرد گروہ داعش کی طرح سعودی عرب میں بھی گردن کاٹنے کا عمل اتفاقی نہیں ہے اور داعش اور سعودی عرب کا نظریہ اور فکر ایک ہے اور وہ اپنے علاوہ سب کو حتی مسلمانوں اور غیر مسلموں کو کافر اور مرتد سمجھتےہیں۔

اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبدالله المعلمی نے اس اجلاس میں اپنے جھوٹے اور من گھڑت دعووں کی تکرار کرتے ہوئے ایک بار پھر ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

اقوام متحدہ  کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے منگل کے روز جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی تکرار کرتے ہوئے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں کینیڈا کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی منظوری دی۔

اسحاق آل حبیب نے اس قرارداد کی منظوری پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کینیڈا جیسے ملکوں کی جانب سے اسے امتیازی اور دوہرا معیارقرار دیا اور کہا کہ کینیڈا کا یہ بے مقصد اور بے معنی اقدام در اصل انسانی حقوق پر کلنک کا ٹیکہ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکنیزم اورعوام کے درک و شعور کے خلاف ہے جو انسانی حقوق کے بارے میں کینیڈا کی دوغلی پالیسی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے نائب مندوب نے کہا کہ کینیڈا نے ہمیشہ قدس کی غاصب، جابر اور بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کی حمایت کی اور اپنے اتحادیوں من جملہ سعودی عرب کی جارحیت پر خاموشی اختیار کی اورکینیڈا میں مہاجرین اور اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک روا رکھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے مغربی ممالک کے دباو کے تحت ایران کے خلاف قرارداد پاس کی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcjtte8iuqehoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ