تاریخ شائع کریں2017 19 October گھنٹہ 00:56
خبر کا کوڈ : 289434

لبنان میں خاتون اور اسلامی ممالک کے قوانین کے عنوان سے ورکشاب کا انعقاد

لبنان میں خاتون اور اسلامی ممالک کے قوانین کے عنوان سے ورکشاب کا انعقاد
لبنان میں خاتون اور اسلامی ممالک کے قوانین کے عنوان سے ورکشاب کا انعقاد ہوگا
 
خواتین کی عالمی اتحاد کی سیکٹری جنرل نے بتایا کہ خآتون اور اسلامی ممالک کے قوانین کے عنوان سے ایک ورکشاب  اسی ہفتے میں لبنان میں منعقد ہوگی۔
  
خواتین کی عالمی یونین کی سیکٹری جنرل داکٹر محترمہ طوبیٰ کرمانی نے تقریب سے ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ یہ ورکشاب بدھ،جمعرات،جمعہ کو اسی ہفتے منعقد ہوگی۔

انھوں نے مزید کہاہے کہ،اس ورکشاب کے مقاصد میں سے ایک مقصد عام خاتون اور بالخصوص مسلمان خواتین میں اتحاد، ہم دلی کا برقرار کرنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ یونین کے ارکان نے مشورہ دیا ہے کہ ہم اس ورکشاب میں تعلیم وتربیت اور اس کے اہم ترین مسائل کے مختلف پہلوں کا جائزہ لیں اور ملک کے قوانین کو پرکھیں کہ وہ کس حد تک قرآن کی تعلیمات سے ہم آہنگ ہیں؟ 

ہر طرح کی جانداری کہ جو خواتین کے مسلئے میں روا رکھی جاتی ہے اس کوختم کرنے میں ختم کرنے میں یہ کوینشن کارآماد ہے ؟آیا کنوینشن میں خود کوئی ٹکراو تو نہیں؟ 

انھوں نے کہا ہے کہ، یہ اجلاس تین روز بدھ،جمعرات،جمعہ کے دن ہوگا،اس اجلاس میں خواتین کے بارے میں  اسلامی تعلیمات کو مدنظر رکھ کرجائزہ لیا جائے گااور ایک توافق نامہ مرتب کیا جائے گاتاکہ اسلامی ممالک کی خواتین کی ایک مجموعی نظر قائم ہو جائے۔

انھوں نے وضاحت کی کہ،ہمیں امید ہے کہ یہ ورکشاب مسلم خواتین کے درمیان تقریب،وحدت اور انسجام کا سبب بنے گی۔انھوں نے بتاہے کہ ایران سے چند خواتین اساتذہ اس ورکشاب میں شرکت کریں گی۔

انھوں نے مزیدکہا ہےکہ،ان شرکت کرنے والوں میں بین الاقوامی حقوق کی ماہرین،بین الاقوامی سطح پر گفتگو کریں گی۔اس ورکشاب میں شرکت کے لئے میڈیا کوبھی دعوت دی گئی ہے اسی طرح مہمانوں میں سے الجزائر،کویت،بحرین،عراق،تیونس کی خواتین شامل ہیں۔

انھوں نے اس بات کی امید کا اظہار کیا کہ اس ورکشاب سے جواہداف مد نظر ہیں وہ ہمیں حاصل ہوجائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjthe8xuqeoxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ