تاریخ شائع کریں2017 24 August گھنٹہ 12:14
خبر کا کوڈ : 280884

علاقے میں حب الوطنی کو مضبوط کیا جائے

استعمار نہیں چاہتا کہ اس علاقے سے اپنا اثر و رسوخ ختم کرے اور کوئی حکومت یہاں مضبوط ہو
مغرب کبھی بھی اس علاقے کے لئے سود مند نہیں رہاہے۔ ایک حقیقی جمہوریت علاقے میں رائج ہو تاکہ لوگوں کی آوازیں سنی جائیں اور عالمی طاقتوں سے معاملات ہوں تاکہ اختلافات کو ختم کیا جاسکے
علاقے میں حب الوطنی کو مضبوط کیا جائے
الجزائری محقق نے کہا ہے کہ اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دین و مذہب و قومیت سے سیاست میں غلط  استفادہ کیا جا ئے، علاقے کے ممالک کو حب الوطنی کو مضبوط کرنا ہوگا تاکہ جمہوریت  کی حقیق شکل سامنے آئے۔
  
تقریب، خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، الجزائری محقق ادریس ربوہ نے جوانان اسلام کے افکار پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ، مشرق وسطیٰ ایک اہم ترین اور جیو پولیٹکل علاقہ ہے اور اسکی اس خصوصیت کی وجہ سے تاریخ میں اس کی بہت سی لڑائیاں ملتی ہیں اور کیونکہ اس علاقے میں قدرتی ذخائر موجود ہیں لہذا بڑی طاقتوں کی نگاہیں اس پر جمی ہیں جس میں اسکا اقتصادی منافع ہے۔

استعمار نہیں چاہتا کہ اس علاقے سے اپنا اثر و رسوخ ختم کرے اور کوئی حکومت یہاں مضبوط ہو بلکہ اس کا ہدف اس علاقے کو ضعیف کرنا ہے اور ہمیشہ اسے کمزور رکھنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ، ایک پیچیدہ ترین مسئلہ جو یہاں کے ممالک کا ہے وہ یہ کہ یہاں بعض ممالک میں جمہوریت نہیں ہے جس کی وجہ سے یہاں کے ممالک میں داخلی جنگیں رونما ہوئیں جیسا کہ لبیا اور شام میں ہوا۔

ایک اور منفی پہلو جو نظر آتا ہے کہ جس نے ابھی علاقے میں منفی اثرات ڈالے ہیں وہ مذہب، حدیث و دین اور شیعہ سنی مذاہب کی بحثیں ہیں، ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ دین و مذہب، قومیت کو سیاسی  مسائل کا حصہ بنائیں اور ان سے سوء استفادہ کیا جائے ہمیں چاہیے کہ ہم حب الوطنی کو اس علاقے میں مضبوط کریں تاکہ یہ تقسیم ہی ختم ہوجائے مثلا یہ نہیں کہنا چاہیے کہ عراق سنی یا عراق شیعہ، بجائے یہ کہ ایک عراقی خود کو سنی یا شیعہ کہہ کر شناخت کروائے اس کوخود کو عراق کہلونا چاہیے ۔

انھوں نے کہا کہ مغرب کبھی بھی اس علاقے کے لئے سود مند نہیں رہاہے۔ ایک حقیقی جمہوریت علاقے میں رائج ہو تاکہ لوگوں کی آوازیں سنی جائیں اور  عالمی طاقتوں سے معاملات ہوں تاکہ اختلافات کو ختم کیا جاسکے۔
https://taghribnews.com/vdcjoye8xuqeooz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ