تاریخ شائع کریں2017 15 January گھنٹہ 07:20
خبر کا کوڈ : 256980

پاکستان کو داعش کے دہشتگردوں سے خطرہ

شام سے دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ افراد کے واپس پنجاب آنے سے سیکیورٹی کے خطرات بڑھ جائیں گے
پاکستان کے حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ دہشتگردی کے شکار ملک شام سے دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ افراد کے واپس پنجاب آنے سے سیکیورٹی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔
پاکستان کو داعش کے دہشتگردوں سے خطرہ
پاکستان کے حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ دہشتگردی کے شکار ملک شام سے دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ افراد کے واپس پنجاب آنے سے سیکیورٹی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق داعش سے وابستہ افراد ظاہری طور پر پاکستان سے جنگ میں شامل ہونے کے لیے شام گئے تھے، جو اب افغانستان کے راستے واپس آ رہے ہیں۔ ماضی میں یہ رپورٹس سامنے آئیں تھیں کہ کچھ پاکستانی شام میں جاری جنگ میں شمولیت کے لیے گئے ہیں، جہاں داعش اور حکومت کے درمیان طویل عرصے سے لڑائی جاری ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز کے عامر رضا کے مطابق آنے والے بعض دہشت گردوں کے حوالے سے یہ واضح نہیں ہے کہ وہ پاکستانی ہیں یا تارکین وطن ہیں۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حالیہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عسکریت پسندی پر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ سماج دشمن عناصرکے خلاف فعال کردار ادا کیا جائے۔

راولپنڈی پولیس چیف اسرار احمد عباسی نے ڈان کو بتایا کہ یومیہ بنیادوں پر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے تمام اضلاع میں مشترکہ سرچ آپریشنز شروع کیے جائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjome8yuqeihz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ