تاریخ شائع کریں2017 24 November گھنٹہ 13:08
خبر کا کوڈ : 295284

انتہا پسندوں نے علمائے کرام کو تشدد کے بعد چلتی ٹرین سے پھینک دیا

گلزار، ابو بکر اور اسرار نامی 3 علمائے کرام بذریعہ ٹرین نئی دہلی سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے آبائی علاقے باغ پت جارہے تھے
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا
انتہا پسندوں نے علمائے کرام کو تشدد کے بعد چلتی ٹرین سے پھینک دیا
 بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے 3 علمائے کرام کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلزار، ابو بکر اور اسرار نامی 3 علمائے کرام بذریعہ ٹرین نئی دہلی سے بھارتی ریاست اتر پردیش میں اپنے آبائی علاقے باغ پت جارہے تھے۔

ٹرین میں ان ہی کے ساتھ سوار ہندو انتہا پسندوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا۔ تینوں افراد نے احمدیہ پولیس اسٹیشن پر واقعے کا مقدمہ درج کرادیا۔

ایس پی  جے پرکاش سنگھ کا کہنا ہے کہ درخواست کی روشنی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 147 ، 323 اور 352 کے تحت  مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور یہ مقدمہ ریلوے پولیس کو منتقل کیا جارہا ہے۔ واقعے میں ملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjoie8xuqeh8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ