تاریخ شائع کریں2017 20 September گھنٹہ 10:50
خبر کا کوڈ : 284664

امریکا کے ظالمانہ اقدام سے ایٹمی قوت بننے میں تیزی آئے گی۔شمالی کوریا

امریکا اور ان کی جاگیردارانہ فوج کی جانب سے ہم پر پابندیوں اور دباؤ سے کچھ نہیں ہو گا:شمالی کوریا
مزید عالمی پابندیاں اور دباؤ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کو تیز کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ شمالی کوریا
امریکا کے ظالمانہ اقدام سے ایٹمی قوت بننے میں تیزی آئے گی۔شمالی کوریا
اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں اور عالمی طاقتوں کے تمام تر دباؤ کے باوجود شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ مزید عالمی پابندیاں اور دباؤ ہمیں نیوکلیئر پروگرام کو تیز کرنے سے نہیں روک سکتیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے ایک بیان میں اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کو ظالمانہ، غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل قرار دیا ۔ شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور ان کی جاگیردارانہ فوج کی جانب سے ہم پر پابندیوں اور دباؤ سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ ان ظالمانہ اقدام سے ایٹمی قوت بننے کے ہمارے مقصد میں تیزی اور پختگی آئے گی۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی نئی پابندیاں ہماری حکومت، نظام اور عوام کو جسمانی طور پر تباہ کرنے کے لیے ہیں۔ دوسری جانب امریکا اور چین نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے شمالی کوریا پر مزید دباؤ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے چند روز قبل چھٹا اور اب تک کا سب سے بڑا نیوکلیئر تجربہ کرتے ہوئے جاپان پر میزائل فائر کیا تھا جو جاپان کی سمندری حدود میں گرا تھا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا تھا جب کہ اقوام متحدہ نے اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا تھا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔
https://taghribnews.com/vdcjmxe8xuqeomz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ