تاریخ شائع کریں2017 20 November گھنٹہ 12:40
خبر کا کوڈ : 294456

پاکستان اور سعودی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا
پاکستانی فوج کی نمائندگی کرنے والے بریگیڈیئر جنرل محمدعارف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات اور باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔
پاکستان اور سعودی افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز
پاکستان اور سعودی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ سعودی عرب میں شروع ہوگئی ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقےمیں منعقدکی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے کمانڈر میجرجنرل ظافر بن علی الشہری اور پاکستانی فوج کی سربراہی کرنے والے بریگیڈیئر جنرل  محمد عارف نے شرکت کی۔

اس موقع پر سعودی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ ہو گا، دہشتگردی کےخلاف مؤثر حکمت عملی سے کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہو گا۔

پاکستانی فوج کی نمائندگی کرنے والے بریگیڈیئر جنرل  محمدعارف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات اور باہمی اعتماد کا رشتہ ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی سربراہی میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjixe8muqehxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ