تاریخ شائع کریں2017 31 October گھنٹہ 16:01
خبر کا کوڈ : 291251

کوئی بھی ملک اب چین کا گھیراؤ نہیں کرسکتا۔:چوئی تیانکائی

چین خطے کے امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک سے تعاون کے لیے تیار ہے،
بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ، چین کا گھیراؤ کرنے کی پالیسی ہے: مغربی تجزیہ کار
کوئی بھی ملک اب چین کا گھیراؤ نہیں کرسکتا۔:چوئی تیانکائی
چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا سے مسلح ڈرونز اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرکے بھی چین کا گھیراؤ نہیں کرسکتا۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چین کے سفیر چوئی تیان کائی نے خطے میں بننے والے مخصوص ممالک کے ٹولے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اب چین کا گھیراؤ نہیں کرسکتا۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے حال ہی میں بھارت کا دورہ کرکے اسے مسلح ڈرونز سمیت جدید دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے اعلان کیا ہے جب کہ جاپان نے بھی اسٹریٹجک مذاکرات کی تجویز دی ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا شامل ہوں گے۔

اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی سفیر چوئی تیان کائی نے کہا کہ جس مقصد کے لیے جدید ہتھیار دیے جارہے ہیں وہ مقصد حاصل نہیں ہوسکے گا۔

چوئی تیان کائی نے کہا کہ کوئی بھی ملک اب چین کا راستہ نہیں روک سکتا، چین خطے کے امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک سے تعاون کے لیے تیار ہے، کئی سال سے چین اور بھارت کے تعلقات کافی تسلسل کے ساتھ فروغ پارہے ہیں اور محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔

واضح رہے کہ مغربی تجزیہ کاروں نے بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو چین کا گھیراؤ کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjive8vuqeh8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ