برائیٹن میں برگزیٹ کے مخالف مظاہرے
برگزیٹ کے خلاف برطانوی عوام کا مظاہرہ
برطانوی عوام چاہتے ہیں کہ لیبرپارٹی برگزیٹ کی کھل کر اور مکمل مخالفت کرے:مظاہرین
تاریخ شائع کریں : دوشنبه ۳ مهر ۱۳۹۶ گھنٹہ ۲۳:۵۸
موضوع نمبر: 285555
 
برائیٹن میں برگزیٹ کے مخالفین مظاہرے کے دوران اپنے ہاتھوں میں یورپی یونین کا پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور حزب اختلاف کے رہنما جرمی کوربین سے درخواست کر رہے تھے کہ وہ کوئی راستہ تلاش کریں کہ برطانیہ یورپی یونین سے نکلنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لے -

مظاہرین نے برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے سالانہ کنونشن کے مقام کے باہر اجتماع کیا اور برگزیٹ سے متعلق فیصلہ واپس لینے کے حق میں نعرے لگائے - اس موقع پر مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ برطانوی عوام چاہتے ہیں کہ لیبرپارٹی برگزیٹ کی کھل  کر اور مکمل مخالفت کرے کیونکہ ابھی تک لیبر پارٹی نے برگزیٹ کے  بارے میں کھل کر اپنے موقف کا اعلان نہیں کیا ہے -

برگزیٹ پر برطانیہ اور یورپی یونین کےدرمیان مذاکرات دونوں فریقوں کی شرائط کے پیش نظر سست رفتاری کے ساتھ آگے بڑ ھ رہے ہیں -یورپی یونین کا کہنا ہے کہ جب تک برگزیٹ سے برطانیہ کے نکلنے کے تعلق سے مذاکراتی عمل پورا نہیں ہوجاتا اس وقت تک لندن اور یورپی یونین کے آئندہ تعلقات کے  بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوگی -

 
Share/Save/Bookmark