تاریخ شائع کریں2017 14 November گھنٹہ 16:08
خبر کا کوڈ : 293691
عالمی تکفیرت کا مسئلہ اور محبان اہل بیت کانفرنس

اہل سنت اور اہل تشیع اہل بیت علیہم السلام کی محبت پر راسخ عقیدہ رکھتے ہیں

ہم امید کرتے ہیں کہ مسلمانان عالم اہل بیت علیہم السلام کے محور میں جمع ہوکر ایک دوسرے سے جڑے اور متحد رہیں گے
اہل سنت اور اہل تشیع اہل بیت علیہم السلام کی محبت پر راسخ عقیدہ رکھتے ہیں
عالمی مجلس بیداری اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے تکفیریت سے مقابلہ عالمی محبان اہل بیت اور تکفیرت کا مسئلہ نامی کانفرنس کے موضوعات میں سے ایک ہے کہ جو اگلے ہفتے تہران میں منعقد ہوگی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے ممطابق عالمی مجلس بیداری اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے عالمی تکفیرت کا مسئلہ اور محبان اہل بیت کانفرنس کے سلسلے میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کرمانشاہ میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تعزیت یش کی اور خداوند متعال سے دعا کی کہ وہ انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیریت سے مقابلہ اس کانفرنس کا ایک اہم موضوع ہے اور اس سلسلے میں مختلف کمیشن بنائے جائیں گے کہ جو خطے کے حالات کو زیر بحث لائیں گے۔

ڈاکٹر ولایتی نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے اہل سنت اور اہل تشیع اہل بیت علیہم السلام کی محبت پر راسخ عقیدہ رکھتے ہیں اور قرآن و اہل بیت ع مسلمانوں کے درمیان وحدت کی رسی اور تمام علمائے کرام کے مورد تائید سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مسلمانان عالم اہل بیت علیہم السلام کے محور میں جمع ہوکر ایک دوسرے سے جڑے اور متحد رہیں گے۔

ڈاکٹر ولایتی نے مزید کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہوں کے اکثر اقدامات اہل سنت کے خلاف تھے اور ایسا نہیں ہے کہ وہ صرف شیعیوں کے خلاف تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلام کے دشمن امریکی، صیہونی اور خطے میں موجود انکے پٹھو اسلام میں تفرقہ کو فروغ دینے پر متفق ہیں اور اس خطے کے تمام تر مسائل کی جڑ بھی یہی بات ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے عالمی تکفیرت کا مسئلہ اور محبان اہل بیت کانفرنس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں ۹۴ ممالک سے پانچ سو شیعہ اور سنی علمائے کرام جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران سے ڈھائی سو شیعہ اور اہل سنت علمائے کرام شرکت کریں گے۔
 
https://taghribnews.com/vdcjhte8vuqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ