تاریخ شائع کریں2017 4 August گھنٹہ 16:27
خبر کا کوڈ : 278094

حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا جشن ولادت باسعادت

مشہد مقدس اس وقت زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت سے کچھا کچھ بھرا ہوا ہے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ
مشہد مقدس اس وقت زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت سے کچھا کچھ بھرا ہوا ہے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے
حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کا جشن ولادت باسعادت
فرزند رسول عالم آل محمد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا جشن ولادت باسعادت ایران سمیت پوری دنیا میں انتہائی مسرت و عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے.

فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے یوم  ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن وسرور ہے - اس پرمسرت موقع پر ایران کے سبھی شہروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ جشن کا اہتمام کیا گیا ہے - ہمارے نمائندے نے مشہد مقدس سے خبردی ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں ایرانی اور غیر ملکی زائرین مشہد مقدس پہنچے ہوئے ہیں اور امام رضاعلیہ السلام کے حرم میں حاضری دے کر انہیں ان کے جشن ولادت کی مبارکباد پیش کررہے ہیں - اطلاعات ہیں کہ بہت سے زائرین سیکڑوں کلو میٹر دور سے پیدل چل کر اور اپنے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے لے کر حرم پہنچے ہیں - امام رضا علیہ السلام کے حرم میں گذشتہ دس روز سے ہی عشرہ کرامت کی مناسبت سے محفلوں اور سیمیناروں کا سلسلہ جاری تھا  جس کے دوران مقررین نے امام رضاعلیہ السلام اور ان کی خواہرگرامی جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کی بابرکت حیات طیبہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی - مشہد مقدس اس وقت زائرین اور عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت سے کچھا کچھ بھرا ہوا ہے اور ہر طرف جشن کا سماں ہے حرم مطہر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے - اس درمیان لاکھوں زائرین نے جمعے کی صبح حرم میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد دعائے ندبہ کے روح پرور اجتماع میں شرکت کی اور اس کے بعد سے جشن کا سلسلہ دوبارہ  جاری ہے  - قم میں بھی جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں فرزند رسول حضرت امام رضاعلیہ السلام کا جشن ولادت باسعادت انتہائی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جس میں دسیوں ہزار زائرین اور عقیدت مند شریک ہیں - قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر کو بھی بہت ہی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور جشن کا سلسلہ جمعے کی رات تک جاری رہےگا- عراق کے مقدس مقامات سے بھی خبریں ہیں کہ آسمان امامت و لایت کے آٹھویں آفتاب عالم تاب کا جشن ولادت عراقی اور غیر ملکی زائرین کی شرکت سے بہت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے - پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ اس پر مسرت موقع پر ہر جگہ محفلوں اور جشن کا اہتمام کیا گیا ہے - فرزندرسول امام رضاعلیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں تشریف لائے - آپ کا اسم گرامی علی اور کنیت ابوالحسسن ہے جبکہ آّپ کا سب سے مشہور لقب رضا ہے - امام رضا علیہ السلام نے اپنے پدر بزگوار امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کے بعد امامت کی ذمہ داری سنبھالی اور اپنے پدربزرگوار کے شاگردوں کو اپنے ساتھ لیا اور اپنے جد بزرگوار امام جعفرصادق علیہ السلام کی علمی تحریک کو آگے بڑھایا - امام رضاعلیہ السلام کی مدت امامت بیس سال تھی اور آپ کی امامت کے آخری تین سال خراسان میں گذرے - امام رضا علیہ السلام نے مدینہ منورہ میں سترہ سال تک لوگوں کی ہدایت و رہنمائی فرمائی اور اس کے بعد عباسی خلیفہ مامون کی حیلہ گری اور سازشوں کی وجہ سے خراسان کا راستہ اختیار کیا - جبکہ آپ کی عمر مبارک پچپن سال تھی اسی وقت مامون نے زہر دغا سے آپ کو شہید کردیا - آپ کا روضہ اقدس طوس میں واقع ہے جس کو آج مشہد مقدس کہتے ہیں جہاں آپ کے یوم ولادت باسعادت پر لاکھوں عقیدت مند اور شیدائی جشن ولادت کا جشن منارہے ہیں 
https://taghribnews.com/vdcjhoe8xuqeayz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ