تاریخ شائع کریں2017 11 December گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 298696

فرانس کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار

ہم ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ فرانس
دونوں ریاستیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدی حدود کے اندر امن کے ساتھ رہیں۔صدر میکرون
فرانس کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار
فرانس، مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، ہم ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

صدر میکرون کا اسرائیلی وزیر اعظم کے سامنے دو ٹوک مؤقف، امریکی صدر کے فیصلے کو خود اسرائیل کے لیے بھی نقصان دہ قرار دے دیا۔

فرانس ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے، فرانس کے صدر میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

پیرس میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

دونوں ریاستیں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدی حدود کے اندر امن کے ساتھ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف اور امن کے لیے خطرناک ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے ٹرمپ کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے رہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhoe8muqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ