تاریخ شائع کریں2017 12 November گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 293277

فوعہ اورکفریا کے عوام کے لیے گرائی جانے والی غذائی اشیا کو آگ لگادی گئی

دہشت گردوں کے حملے میں غذائی اشیا کے متعدد پیکٹ جل کر راکھ ہوگئے جسے واضح طور پر تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے
دہشت گردوں کے حملے میں غذائی اشیا کے متعدد پیکٹ جل کر راکھ ہوگئے جسے واضح طور پر تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے
فوعہ اورکفریا کے عوام کے لیے گرائی جانے والی غذائی اشیا کو آگ لگادی گئی
شام میں تکفیری دہشتگردوں نے شمال مغربی شام کے محصور علاقوں فوعہ اورکفریا کے عوام کے لیے گرائی جانے والی غذائی اشیا کو آگ لگادی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں کی تیاری کے بعد ہوائی جہاز کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا اور دوائیں شام کے محصور علاقوں میں گرائی گئیں تاہم علاقے میں موجود دہشت گردوں نے  زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی انہیں نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

 دہشت گردوں کے حملے میں غذائی اشیا کے متعدد پیکٹ جل کر راکھ ہوگئے جسے واضح طور پر تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 دہشت گردوں نے مارچ دوہزار پندرہ سے شمالی ادلب کے شہروں فوعہ اور کفریا کا محاصرہ کر رکھا ہے اور گاہے بگاہے ان شہروں پر گولہ باری بھی کرتے رہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjate8auqeh8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ