تاریخ شائع کریں2017 2 November گھنٹہ 13:42
خبر کا کوڈ : 291511

حزب اللہ کے اقدامات لبنان کے دفاع کیلئے ایک محکم سپورٹ ہے

جو چیز حزب اللہ انجام دے رہی ہے لبنان کی سرزمین کیلئے ایک محکم سپورٹ ہے اور یہ وہ چیز ہے جو حاکم ہے اور لبنان کے تمام گروہ اس کا اقرار کرتے ہیں
جو چیز حزب اللہ انجام دے رہی ہے لبنان کی سرزمین کیلئے ایک محکم سپورٹ ہے اور یہ وہ چیز ہے جو حاکم ہے اور لبنان کے تمام گروہ اس کا اقرار کرتے ہیں ۔
حزب اللہ کے اقدامات لبنان کے دفاع کیلئے ایک محکم سپورٹ ہے
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے معروف عالم دین حجت الاسلام سید عبد الکریم ہاشمی نژاد کے فرزند سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے خبروں اور مطبوعات کی ۲۳ ویں نمائشگاہ میں، تقریب نیوز ایجنسی کے اسٹال پر کہا: ہمیں اپنے ملک میں دہشت گردی پر قربان ہونے کا ۱۲ سالہ تجربہ ہے اور موجودہ اسناد پر توجہ کرنے  اور ہم نے دہشت گردی کے موضوع پر جو مختلف پہلوؤں پر ہونے والی تحقیق انجام دی ہے اور استکباری میڈیا کی جانبدارانہ روش کہ وہ دنیا میں صرف دہشت گردی کی خبروں کو دکھاتا ہے ہم نے اس دلیل کی بناء پر فیصلہ کیا کہ ایک اتحادیہ قائم کیا جائے۔

ہاشمی نژاد نے چند سالوں میں ملک میں دہشت گردی کے تجربے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ تجربہ ایک اچھا موقع ہے کہ دنیائے اسلام اور دنیائے اسلام کی قربانیاں اور مقاوقت کی قربانیاں جو براہ راست حکومتی دہشت گردی کی قربانیاں ہیں کو اکٹھا کیا جائے اور اگر ہم ان تجربات کو منسجم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ چیز ہمارے عالمی استکبار سے مقابلے کیلئے بہت شاندار مدد ثابت ہوگی کہ جو دنیائے اسلام اور مقاومت کے پہلو کو دنیا کے سامنے دہشت گردی کے طور پر ظاہر کر رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: جو چیز حزب اللہ انجام دے رہی ہے لبنان کی سرزمین  کیلئے ایک محکم سپورٹ ہے اور یہ وہ چیز ہے جو حاکم ہے اور لبنان کے تمام گروہ اس کا اقرار کرتے ہیں ۔اور حزب اللہ کو لبنان کی حددد کا اصلی محافظ سمجھتے ہیں لیکن استکبار کی کوشش ہے کہ حزب اللہ پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر اس جدوجہد کرنے والی فوج کی قدرت کو توڑ دے اور علاقے میں جو جنایات انجام دے رہا ہے اُس پر پردہ ڈال دے۔

انھوں نے آخر میں کہا: آج کل عمومی اور عوامی میڈیا کا کردار بڑھ گیا ہے یہ چیز اس بات کا سبب ہے کہ استکبار جن حقیقتوں اور جنایات کو دنیا سے چھپانا چاہ رہا ہے، ہم اُسے دنیا کے سامنے لائیں اور اس سلسلے میں دنیائے اسلام کی مظلومیت کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔ 
https://taghribnews.com/vdcizzarzt1a3w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ