تاریخ شائع کریں2017 24 November گھنٹہ 13:42
خبر کا کوڈ : 295300

دشمن فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد کے درپے ہیں

مسلم ممالک کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں سخت موقف اختیار کرنا چاہئے
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ عالم اسلام انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے
دشمن فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد کے درپے ہیں
جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ عالم اسلام انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اندرونی اور بیرونی دشمن فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں، خاتم النبین حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد پاک کے مبارک ربیع الاول جیسے مقدس اور بابرکت مہینے میں سعودی عرب اور ایران کو باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، دونوں باہمی رنجشوں کو ختم کرکے اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کریں، عالم اسلام میں مسلکی، لسانی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم کا فائدہ اب تک امریکہ اور اسرائیل اٹھا رہے ہیں، کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کو ایران کے خلاف استعمال کرنا کسی صورت مناسب نہیں، او آئی سی ممبر ممالک میں اتحاد کے لئے زمینہ ہموار کرنے میں متحرک کردار ادا کرے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں سخت موقف اختیار کرنا چاہئے، کسے نہیں علم کہ حزب اللہ نے اسرائیل کو ناکوں چنے چبوائے اور مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ ہم آواز ہو کر فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی، ایسے اتحاد سے اسلام دشمن طاقتیں خائف ہیں اور چاہتی ہیں کہ سنی شیعہ کی تفریق پر امت کو تقسیم کریں۔ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ اس عالمی سازش کو اتحاد امت کے عملی مظاہرے سے ناکام بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ داعش جیسی استعماری تنظیم نے مسلمانوں کی ثقافت، اسلامی ورثے اور انبیاء علیہم السلام کے مزارات کو نقصان پہنچا کر اہل ایمان کی دل آزاری کی، داعش کے شام اور عراق سے خاتمے کی اطلاعات عالم اسلام کے لئے بڑی خوش خبری ہے، اللہ تعالٰی ان مجاہدین کی کاوشوں اور شہادتوں کو قبول فرمائے، جنہوں نے داعش ختم کرنے میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے جہاد کی عملی صورت قوم کے سامنے پیش کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdciuwarut1a3p2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ