تاریخ شائع کریں2017 22 November گھنٹہ 15:53
خبر کا کوڈ : 295021

اہل بیت (ع) سے تمسک، امت کے اتحاد کا ضامن ہے: ڈاکٹر ولایتی

اہل بیت(ع)تکفیری نظریات کےخلاف جدوجہد میں مسلمانوں کے لئے مشعل ھدایت ہیں
عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کا بین الاقوامی محبان اہل بیت (ع) کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اہل بیت (ع) سے تمسک، امت کے اتحاد کا ضامن ہے: ڈاکٹر ولایتی

عالمی اسلامی بیداری کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بین الاقوامی محبان اہل بیت (ع) کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اہل بیت علیھم السلام معنوی اقدار کی ترویج و اشاعت اور تکفیری نظریات کے خلاف جدوجہد میں مسلمانوں کے لئے مشعل ھدایت ہیں کہا کہ اہل بیت علیہم السلام سے تمسک اتحاد امت کی ضمانت ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے محبان اہل بیت (ع) اور تکفیری فکر کے عنوان سے تھران میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی اس کانفرنس میں شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے عراق اور ایران میں حالیہ آنے والے خوفناک زلزلے پر دونوں ملکوں کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا اور اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اسی طرح دہشت گرد تکفیری گروہ کے خلاف مجاہدین اسلام کی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس اہل بیت علیھم السلام کے مبارک نام اور علاقے کے خاص حالات میں منعقد ہورہی ہے، انہوں نے کہ اہل بیت علیھم السلام زمین پر اللہ تعالی کے برگزیدہ بندے ہیں اور تکفیریوں کے ساتھ مقابلے اور اعلی معنوی اقدار کے حصول کے لئے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ اور بہترین نمونہ ہیں اور اہل بیت (ع) سے تمسک اتحاد امت کا ضامن ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے عالم اسلام میں سامراج، صہیونیت اور استبداد کے خلاف سات سالہ اسلامی بیداری کے ماضی کو معاشرے میں پیدا ہونے والی بیداری کا مثالی نمونے قرار دیا اور بعض اسلامی ملکوں میں اس کے نتائج اور اس تحریک کے ذریعے دشمنوں کے لرزہ بہ اندام ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض اسلامی ملکوں میں اسلامی بیداری اصل محمدی نظریات کی بنا پر ترقی پارہی ہے اور بعض ملکوں میں ظلم و استبداد کی بساط پلٹ گئی ہے۔

ڈاکٹر ولایتی نے مزید کہا کہ بعض سیاسی گروہ مغرب کے وسوسوں میں گرفتار ہوگئے ہیں اور غفلت کی بنا پر یہ چاہتے ہیں کہ اسلامی بیداری کی تحریک کو منحرف کردیں۔ انہوں نے آج کے خاص اور دشوار حالات میں  فرقہ پسندی اور مسلمانوں کی تکفیر کو مسلمانوں کے لئے بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اس کو شش میں ہیں کہ اپنے امکانات سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے عالم اسلام کو فتنہ و فساد کی آگ میں دھکیل دیں اور وہابی نظریات کو نمونہ بنا کر پیش کریں۔

ڈاکٹر ولایتی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ دشمنوں کی سازشوں سے ہوشیار رہے اور اسلامی بیداری کی تحریک کا ساتھ دیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcirwarzt1a3u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ