تاریخ شائع کریں2017 15 November گھنٹہ 13:06
خبر کا کوڈ : 293825

تربت میں گولیوں سے چھلنی متعدد لاشیں برآمد

افراد غیرمقامی لگ رہے ہیں/ قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا
ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد غیرمقامی لگ رہے ہیں، جو اندرون ملک سے غیرقانونی طریقے سے براستہ تربت ایران اوریورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں
تربت میں گولیوں سے چھلنی متعدد لاشیں برآمد
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت سے گولیوں سے چھلنی پندرہ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تربت میں بلیدہ کے علاقے سے 15 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں گولیاں مارکرقتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو لیویز نے تحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیچ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد غیرمقامی لگ رہے ہیں، جو اندرون ملک سے غیرقانونی طریقے سے براستہ تربت ایران اوریورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاکہ حقیقت سامنے آسکے جب کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی شناخت کے عمل تک پہنچیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcirparwt1a3v2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ