تاریخ شائع کریں2017 22 November گھنٹہ 21:38
خبر کا کوڈ : 295067

داعش کی نابودی عظیم کامیابی ہے: رہبر انقلاب

ہمت ہو تو ہر کام کیا جاسکتا ہے۔ رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی کا ملک بھر سے آئے ہوئے عوامی رضاکار فورس بسیج کے جوانوں اور کمانڈروں سے خطاب
داعش کی نابودی عظیم کامیابی ہے: رہبر انقلاب
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ مومن جوانوں نے داعش کو نابود کرکے امریکی سامراج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای  نے فرمایا ہے کہ دشمن نے خطے میں انقلابی اور اسلامی سوچ سے ابھرنے والی تحریک مزاحمت کو نابود کرنے کے لیے چاروں طرف سے حملے تیز کردیئے تھے، لیکن مومن اور بہادر جوانوں اور مردوں نے، داعش نام کے تکفیری سرطانی پھوڑے کو ختم اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا  اور ایک بار پھر اس مفہوم کو عملی جامہ پہنایا ہے کہ ہم سب کچھ کرسکتے ہیں۔

ملک بھر سے آئے ہوئے عوامی رضاکار فورس بسیج کے جوانوں اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اللہ کی مدد و نصرت، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی بصیرت و ہوشیاری، نیز قوم کی مجاہدت کے ذریعے، اس اسلام کو جو مسلمانوں کی دیرینہ آروز تھی، ایک سیاسی نظام کی شکل میں متعارف کرایا اور اسکی داغ بیل ڈالی ۔

رہبر انقلاب اسلامی نے، قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں راہ خدا میں استقامت کو، دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا موجب قرار دیا اور فرمایا کہ آج کا ایران، اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی برسوں کے مقابلے میں، سیکڑوں بلکہ ہزاروں گنا زیادہ ترقی یافتہ اور طاقتور ہے، یہی راہ خدا میں استقامت کا دنیوی اجر ہے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج کی ایران کی مومن اور جوان نسل کہ جس نے نہ تو انقلاب کا دور دیکھا نہ امام خمینی کی حیات کے دور کا مشاہدہ کیا اور نہ ہی دفاع مقدس کو دیکھا پھر بھی خطے میں اپنے اثرات کررہی ہے اور یہ اسلامی انقلاب کا ایک معجزہ ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی نوجوانوں نے امریکی سامراج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور اور اس کو شکست سے دوچار کردیا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے انقلابی جذبے کو داعش کے سرطانی پھوڑے کی نابودی کا حقیقی عامل قرار دیا اور فرمایا کہ دشمن اس غیر انسانی تکفیری گروہ کے ذریعے، تحریک مزاحمت کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتا تھا لیکن مومن جوان، بھرپور جذبے اور لگن کے ساتھ مجاہدت کے میدان میں اترے اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بڑے واشگاف الفاظ میں فرمایا کہ ایران نے امریکہ، صیہونیزم اور خطے کے رجعت پسندوں کی  پیہم سازشوں کو ناکام بنادیا ہے اور داعش کی نابودی بھی ان میں سے ایک ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے باہمت جوانوں اور مومن انسانوں  اور مزاحمت پر یقین رکھنے والوں کے ہاتھوں داعش کی نابودی کو عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ بعض ہمسایہ ممالک بھی اس بات کو قبول نہیں کرپا رہے تھے کہ داعش کو نابود کیا جاسکتا ہے لیکن جب وہ میدان میں اترے اور اپنی آنکھوں سے اس کامیابی کا مشاہدہ کیا تو انہیں اسلامی انقلاب کے اس پیغام پر یقین ہوگیا کہ ، ہمت ہو تو ہر کام کیا جاسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqwaryt1a3u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ