تاریخ شائع کریں2016 31 December گھنٹہ 20:18
خبر کا کوڈ : 255566

شام میں فائربندی معاہدہ کامیاب رہتا ہے کہ نہیں:برطانوی تجزیہ نگار ڈینی میکی

شام میں فائربندی معاہدہ کامیاب رہتا ہے کہ نہیں:برطانوی تجزیہ نگار ڈینی میکی
پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں ’’ڈینی میکی ‘‘نے شام میں فائربندی کے نفاذ جو گذشتہ کئی عشروں کے دوران مشرق وسطیٰ سے متعلق ایسے پہلی بین الاقوامی سفارتی کوشش ہے جو امریکہ کے بغیر بروائے کار لائی گئی ہےپر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہدے میں واشنگٹن کا ملوث نہ ہونا ایک اہم پیشرفت ہے ۔

ڈینی میکی  نے کہا کہ آج ہم اس بات کا مشاہدہ کررہے ہیں کہ شامی تنازعے کو حل کرنے میں روس اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ ملک نہ صرف شام کےاہم فوجی حامی کے طورپر سامنے آیا ہے بلکہ روس اب  ایک حقیقی پاؤر بروکر کے طورپر اُبھرا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ موجودہ وقت میں روس شام میں ایک اہم سپر پاؤر ہے۔ ڈینی میکی  نے کہا کہ شام میں جنگ بندی کا نفاذ ایک سیاسی فتح ہے کیونکہ حزب اختلاف فورسز نے تقریباً دمشق حکومت کی تمام شرائط پر اتفاق کیا ہے۔

برطانوی تجزیہ نگار ڈینی میکی نے کہا کہ یہ دیکھنا ہو گا کہ شام میں فائربندی معاہدہ کامیاب رہتا ہے کہ نہیں لیکن اس کے کامیاب ہونے کے امکانات اس لئے موجود ہیں کیونکہ فائربندی کا اطلاق جبہت النصرہ ،داعش ان سے وابسطہ دیگر تمام دہشتگرد گروہوں اوراسی طرح ان گروہوں پر بھی نہیں ہوگا کہ جنہوں نے فائربندی پر دستخط نہیں کئےہیں۔

ڈینی میکی  نے کہا کہ شامی بحران کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ علاقے میں  ایک نیا جیوپولٹیکل اتحاد تشکیل پارہاہے۔

تجزیہ نگار نے کہا کہ انقرہ حکومت واضح طورپر امریکہ کے مقابلے میں شام میں روس کو بہت زیادہ قابل اعتماد اتحادی کے طورپر دیکھ رہی ہے ۔

ڈینی میکی  نے کہا کہ استانہ میں شام پر ہونے والے امن مذاکرات ممکنہ طورپر تعمیری ثابت ہونگےاورامریکی کردار کے بغیر ایک سیاسی حل تک پہنچاجاسکتا ہے۔

ڈینی میکی نے مزید کہا کہ شامی شہر حلب کی آزادی کے بغیر جنگ بندی معاہدہ اورآئندہ امن مذاکرات تک پہنچنا  ناممکن تھے۔

واضح رہے کہ شام میں جمعہ کی درمیانی رات سے فائربندی پر عمل درآمد شروع ہوگیا اورشامی حکومت کے مطابق فائربندی کا نفاذ ایک بہترین موقع ہے تاکہ بحران شام کے سیاسی حل کی طرف بڑھا اوراس ملک سے جنگ وخون ریزی کا خاتمہ کرسکے۔

دوسری جانب شام میں فائربندی کا نفاذ عمل میں آتے ہی  شام مخالف مسلح گروہوں کی جانب سے فائربندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروہ نے اعلان کیا ہےکہ شام میں مختلف مسلح گروہوں نے فائربندی کا نفاذ عمل میں آنے کے تھوڑی ہی دیر کے بعد صوبے حماہ میں حکومت شا م کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا 
https://taghribnews.com/vdciqwarqt1aww2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ