تاریخ شائع کریں2017 20 February گھنٹہ 08:59
خبر کا کوڈ : 260669

حیدرآباد میں کریکر حملہ/ ۲۵ افراد زخمی / ایس ایچ او معطل

سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی پل کے اوپر سے نامعلوم افراد نے کریکر تھانہ مکی شاہ سے کچھ فاصلے پر پرانے جوتے فروخت کرنے والی دکان کے سامنے پھینک د
صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی پل کے اوپر سے پھینکے گئے کریکر کے پھٹنے سے 25 افرادزخمی ہوگئے۔
حیدرآباد میں کریکر حملہ/ ۲۵ افراد زخمی / ایس ایچ او معطل
صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی پل کے اوپر سے پھینکے گئے کریکر کے پھٹنے سے 25 افرادزخمی ہوگئے۔

زرائع کے مطابق حیدرآباد میں سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی پل کے اوپر سے نامعلوم افراد نے کریکر  تھانہ مکی شاہ سے کچھ فاصلے پر پرانے جوتے فروخت کرنے والی  دکان کے سامنے پھینک دیا جس کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے بھٹائی اسپتال لطیف آباد منتقل کردیا گیا جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے پُل کے اوپر سے کریکر پھینکا جب کہ ہوسکتا ہے کہ  یہ کارروائی قوم پرست جماعت کی جانب سے کی گئی ہو۔ دوسری جانب ڈی آئی جی حیدرآباد نےایس ایچ او مکی شاہ کو معطل کر دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciquar3t1aqq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ