تاریخ شائع کریں2017 20 September گھنٹہ 09:44
خبر کا کوڈ : 284645

اقوام متحدہ کا مرکز استنبول کو بنا دیا جائے، اردوان

اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی۔اردوان
ہم استنبول کو اقوام متحدہ کا بھی مرکز بنانے کی پیش کش کرتے ہیں۔ ترک صدر
اقوام متحدہ کا مرکز استنبول کو بنا دیا جائے، اردوان
نیویارک: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہم علاقائی مرکز بننے کی راہ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنے والے استنبول کو اقوام متحدہ کا بھی مرکز بنانے کی پیش کش کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی 72 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں موجود ترک صدر اردوان نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے نئے ٹرکش ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ اراضی اور عمارت کو توسیع دیتے ہوئے ترکی کے نقطہ نظر کے مطابق ٹرکش ہاؤس کی تعمیر کے فیصلے کو آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔

میں امید کرتا ہوں کہ یہ دفتر اپنے مقاصد کے مطابق خدمات ادا کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو بدلتی دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے اصلاحات کرنا ہوں گی۔
https://taghribnews.com/vdci55arwt1avq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ