تاریخ شائع کریں2017 19 February گھنٹہ 16:19
خبر کا کوڈ : 260631

پاکستان :مجلس وحدت مسلمین کے تحت آل پارٹیز کانفرنس

نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے
کانفرنس کے شرکاء نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کرنے اور فوجی عدالتیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے
پاکستان :مجلس وحدت مسلمین کے تحت آل پارٹیز کانفرنس
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس کے شرکاء نے نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کرنے اور فوجی عدالتیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں ہونے والی کانفرنس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، جے یو پی، پاکستان عوامی تحریک، سنی تحریک اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں متفقہ قرار دادیں بھی منظور کی گئیں جن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، فوجی عدالتوں کو بحال اور ان سے دی جانے والی سزائے موت پر عمل کیا جائے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ ہے ،نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔

کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے علی حسین نقوی، مرزا یوسف، تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، پیپلز پارٹی کے نجمی عالم، سنی تحریک کے مطلوب اعوان اور پاکستان عوامی تحریک کے قیصر اقبال نے خطاب کیا۔
https://taghribnews.com/vdchxvniz23n--d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ