تاریخ شائع کریں2017 11 February گھنٹہ 17:03
خبر کا کوڈ : 259804

تہران،امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ اکبر ولایتی

تہران،امریکی دھمکیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔ اکبر ولایتی
فرانسیسی اخبار اور ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ تہران، امریکی دھمکیوں اور پابندیوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، ایران کے خلاف اسی راستے پر چل رہے کہ جس پر امریکہ کی پچھلی حکومتیں چلتی رہی ہیں۔

​فرانسیسی ٹیلی ویژن کے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کے عوام، عظیم تہذیبی اور تاریخی ورثے سے مالک ہیں اور ہر قسم کے دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

​فرانسیسی ٹیلی ویژن کے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ لگتا ہے کہ امریکی کانگریس اور سینیٹ کو ایران مخالف پابندیاں وضع کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کا ایران کے عوام پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

فرانسیسی ٹیلی ویژن کے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام مکمل طور سے دفاعی نوعیت کا ہے اور ہمارے میزائل تجربات بھی معمول کی دفاعی سرگرمیوں کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکیوں میں آکر ایران، اپنی دفاعی ترقی کا عمل ہرگز نہیں روکے گا۔
https://taghribnews.com/vdchvwnik23nm6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ