تاریخ شائع کریں2017 3 November گھنٹہ 15:57
خبر کا کوڈ : 291673

مقبوضہ کشمیر:بھارتی وحشی فورسز کی بدترین ریاستی دہشت گردی

بھارتی کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ اکتوبر میں بھی بیس نہتے بے گناہ کشمیریوں کی جان لے گیا.
مقبوضہ کشمیر:بھارتی وحشی فورسز کی بدترین ریاستی دہشت گردی
بھارتی کے وحشیانہ مظالم کا سلسلہ اکتوبر میں بھی بیس نہتے بے گناہ کشمیریوں کی جان لے گیا رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے دو سو سے زائد شہریوں کو بری طرح تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وحشی فورسز کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران قابض وحشی فورسز نے بیس نہتے کشمیریوں کو مختلف علاقوں میں گولیاں مار کرشہید کیا

جبکہ قابض فوجیوں کےبدترین تشدد سے زخمی ہونے والوں کی تعداد دوسو سترہ رہی،،زخمی ہونے والوں میں خواتین بچے اور عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قابض وحشی فورسز نے جدوجہد آزادی کو دبانے کےلئے چھیالیس گھروں کو آگ لگا کر جلا ڈالا جبکہ ان میں سے بیشتر گھروں کی دیواریں بھی گرادی گئی،،رپورٹ کے مطابق اپنے حق کےلئے آواز بلند کرنےو الے تین سو آٹھ شہریوں کو انکے گھروں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا۔

قابض وحشی فورسز نے 4 نہتی کشمیری خواتین کے ساتھ درندگی بھی کی اور ایک بیوہ کو اور ایک بے گھر بچے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اکتوبر میں ہونے والے بدترین تشدد کی حریت رہنماؤں کی جانب سے شدید ترین مذمت کی جارہی ہےاور اسکو کھلی ریاستی دہشت گردی قرار دیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqznix23nw-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ